تازہ تر ین

کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں ، شریف خاندان کو تمام سہولتیں دینگے : عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) وزیرِاعظم عمران خان نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان نے محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت محترمہ کلثوم نواز کی فیملی اور لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مرحومہ کے لواحقین کو سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی رحلت کی خبر پر دل افسردہ ہے۔ وہ ایک حوصلہ مند اور باوقار خاتون تھیں جنہوں نے نہایت ثابت قدمی سے بیماری کا مقابلہ کیا۔ میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں شریف خاندان کیساتھ ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں سابق خاتون اول کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ بیگم کلثوم نواز کی رحلت پر دل افسردہ ہے۔ وہ ایک حوصلہ مند اور باوقار خاتون تھیں جنہوں نے نہایت ثابت قدمی سے بیماری کا مقابلہ کیا، میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت محترمہ کلثوم نواز کی فیملی اور لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کی تنظیموں کی کارگردگی کا جائزہ لینے اورکھیلوں کے شعبے میں انتظامی اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کرنے کے سلسلے میں ٹاسک فورس کی تشکیل کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام زیرالتواءمنصوبوں کاازسرنوجائزہ لیا جائے ¾پہلے قدم کے طورپرکھیلوں کے میدانوں میں اضافہ پرتوجہ مرکوزکی جائے ۔ وہ منگل کویہاں وزیراعظم آفس میں بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی ایک بریفنگ کی صدارت کررہے تھے ۔وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اوردیگرسینئر سرکاری اہلکاروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری جمیل احمد نے وزیراعظم کو وزارت اوراس سے منسلک محکموں بشمول پاکستان سپورٹس بورڈ، پاکستان کرکٹ بورڈ، انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین، پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل ، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنس آرٹس، اورنیشنل انٹرن شپ پروگرام کی کارگردگی اورکام کے بارے میں بریفنگ دی۔وزارت کیلئے بجٹ کی تخصیص اورملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف ترقیاتی سکیموں پر بحث ومباحثہ کے دوران وزیراعظم کوآگاہ کیا گیا کہ مختلف اہم منصوبے، جن کی مالیت اربوں روپے ہیں، 2008ءسے نامکمل ہیں اوران سکیموں کے فزیکل انفراسٹرکچر میں معمولی پیش رفت ہوسکی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام زیرالتواءمنصوبوں کاازسرنوجائزہ لیا جائے تاکہ ان کی افادیت اورابھی تک عدم تکمیل کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔ملک میں مختلف سپورٹس فیڈریشنز اورایسوسی ایشنز کی کارگردگی پرغوروغوص کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کھیلوں کی مختلف فیڈریشنز اورایسوسی ایشن کی بھرمار کے باجود عدم کارگردگی کا نوٹس لیا جائے گا کیونکہ عدم کارگردگی کی وجہ سے کھیلوں کا شعبہ مختلف قومی اوربین الاقوامی ذرائع بشمول وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے فنڈزملنے کے باوجود مجموعی طورپر زبوں حالی کاشکارہے حالانکہ اوران کے عہدیدار ایک دہائی سے زیادہ عرصہ تک اپنے عہدوں پر براجمان رہے ہیں ¾اس کا مقصد بنیادی ڈھانچے سے لیکر انتظامی ڈھانچے اورآپریٹنگ نظام تک کھیلوں کے شعبے کے مجموعی حالت زارکو مکمل طورپر بہتربنانا ہے جس میں میرٹ، قابلیت، شفافیت اورکارگردگی کو اولیت دی جائےگی تاکہ پاکستان ، جو200 ملین سے زائد آبادی والا ملک ہے اورجس کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے کھیلوں کی دنیاءپر حکمرانی کے قابل ہوسکے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کھیلوں کے شعبے سے متعلق حکومتی اداروں کوبہتربنایا جائے گا اوران کی ری سٹرکچرنگ کی جائیگی کیونکہ یہ ادارے وہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں جس مقصد کیلئے ان کاقیام عمل میں لایاگیا تھا۔ اجلاس میں احسان مانی کی قیادت میں کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، ٹاسک فورس کھیلوں کے تمام اداروں کی کارگردگی کا جائزہ لے گی اورمختلف وسائل سے حاصل فنڈز کے موثرہونے اوراس کے استعمال کا تجزیہ کریں گی، ٹاسک فورس قومی اوربین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف انتظامی اصلاحات کیلئے سفارشات بھی مرتب کریں گی ۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پہلے قدم کے طورپرکھیلوں کے میدانوں میں اضافہ پرتوجہ مرکوزکی جائے تاکہ نوجوانوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار اوراپنا لوہامنوانے کے مواقع فراہم کی جاسکے۔نوجوانوں سے متعلق پروگراموں پرپیش رفت کے جائزہ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے تحت ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز مشاہروں کی مد میں واجب الادا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی انٹرن شپ پروگرام جیسے اقدامات کو مزیدمضبوط بنایاجائے اورنوجوان گریجویٹس کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائے تاکہ وہ مختلف شعبوں میں عملی تربیت حاصل کرسکے۔وزیراعظم کو نیشنل پیرالمپک کمیٹی کی کارگردگی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے اب تک نیشنل پیرالمپک کمیٹی کی پیش رفت پراطمینان کااظہارکیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv