تازہ تر ین

کراچی میں پھر نامعلوم افراد سر گرم

کراچی (ویب ڈیسک )شہر میں اسٹریٹ کرائم اور گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا اور بیرون ملک سے آئے افراد بھی محفوظ نہ رہے۔کراچی کی سڑکوں پر دندناتے جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر مسلح افراد کھلے عام شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس تمام صورتحال پر بے بس نظر آتے ہیں۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں گزشتہ روز دبئی سے آنے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا، ڈاکو زیورات، ضروری دستاویزات اور نقدی لوٹ کر با آسانی فرار ہوئے۔اس کے علاوہ 9 ستمبر کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، اس واردات میں فیڈرل بی ایریا بلاک 13 سے دو چور موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوئے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں پچھلے کچھ ماہ میں اضافہ ہوا ہے، سیف سٹی کا پروجیکٹ کسی ادارے کی وجہ سے پڑا ہوا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کی طرح اسٹریٹ کرائمز پر بھی قابو پالیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv