تازہ تر ین

ٹورنٹوانٹرنیشنل فلم فیسٹیول ‘ لیڈی گاگا کا نقاب پہن کر جلوہ

ٹورنٹو (شوبز ڈیسک) ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں اپنی فلم ”اے اسٹار از بورن” کے پریمیئر میں اداکارہ اور گلوکارہ لیڈی گاگا کی خوبصورت لباس میں آمد، مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں نقاب لئے لیڈی گاگا ریڈ کارپٹ پر پہنچیں اور اسی طرح کافی دیر تک مداحوں کو آٹوگراف بھی دیئے اور سیلفیاں بھی بنوائیں، اور پھر میڈیا کے سامنے انہوں نے نقاب الٹ دیا۔لیڈی گاگا اپنی آنے والی فلم اے اسٹار از بورن کے پریمیئر میں شرکت کے لئے آئیں، فلم میں ان کے مدمقابل اداکار بریڈلے کوپر نے کردار ادا کیا ہے، فلم انیس سو سینتیس کی اسی نام سے بنی فلم کا ری میک ہے۔ یاد رہے لیڈی گاگا ب بھی کسی تقریب میں جاتی ہیں ان کا سٹائل منفرد ہو تا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv