تازہ تر ین

پی آئی اے ملازمین 4 کروڑ ، کرکٹ ٹیم نے 32 لاکھ عطیہ کر دئیے

راولپنڈی( آن لائن)قومی ائیر لائن پی ائی اے کے ملازمین نے بھی ڈیم فنڈز میں4کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے قومی ائیرلائن کے ملازمین بھی قومی جذبے میں پیش پیش ہونے لگے جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے ڈیم فنڈز میں حصہ ڈالنے کا اعلان کر دیا ہے ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین اورانتظامیہ پی آئی اے گروپ پانچ سے اوپر کے افسران2دن کی تنخوا ڈیمز فنڈ میں دینگے جبکہ پی آئی اے گروپ ایک سے چار کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرینگے،تنخواہیں میں کٹوتی کے بارے میں پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلے سے ملازمین کو آگاہ کر دیا ہے جس پر تمام ملازمین نے خوشی سے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ڈیمز فنڈ کےلئے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ میں شریک منتخب اسکواڈ کے 16 کرکٹرز نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جب سے فنڈز کے لئے اپیل کی ہے دنیا بھر سے پاکستانی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اس منصوبے کی تکمیل سے ہماری آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی، اس کے لئے ملک کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اداکارہ میرا 25ہزار نعیم بخاری 40لاکھ، اعتزاز احسن نے 20لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرا رہے ہیں۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین نے 5سال تک بطور صوبائی وزےر اپنی آدھی تنخواہ ڈےمز فنڈز اور آدھی تنخواہ ہر ماہ کینسر کے غریب مریضوں کے علاج کےلئے دےنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لےگ لاہور کی چند سڑکوں پر رنگ بر نگی بتےاں لگانے کو ترقی کہتی ہے ‘ ان شااللہ عمران خان کی کرپشن سے پاک اور ایماندار قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے اور قوم مسترد اور ناکام عناصر کے پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دے گی‘ عمران خان نے صوبہ میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ایک بہترین ٹیم میدان میں اتاری ہے ۔ سوموار کے روز اپنے دفتر مےں وفود اور مےڈےا سے گفتگو مےں صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ پاکستان کو ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضوں اور بھاری سود کی ادائیگی کے بوجھ تلے دبا کر اقتدار سے جانے والوں کو حکومت پر تنقید زیب نہیں دیتی. دس سال تک سیاہ و سفید کے مالک بنے رہنے والے بتائیں وہ چند ناکام اور سفید ہاتھی منصوبوں کے سوا کیا چھوڑ کر گیے؟ اس وقت پاکستان دفاعی بجٹ سے زیادہ سود کی رقم ادا کر رہا ہے سود کی ادائیگی کے بجٹ کا حجم چاروں صوبوں کے تعلیم کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے، پاکستان اس وقت بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے، لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران ہے، ان شااللہ عمران خان کی کرپشن سے پاک اور ایماندار قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے اور قوم مسترد اور ناکام عناصر کے پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دے گی، تحریک انصاف باشعور اور اعلی تعلیم یافتہ کارکنوں کی جماعت ہے یہ کارکن تبدیلی کے ایجنڈے کے محافظ ہیں ان کارکنوں کے ہوتے ہوئے کوئی منفی پراپیگنڈا کامیاب نہیں ہو سکے گا. انھوں نے کہا کہ پبلک پراسیکیوشن کا ادارہ عوامی خدمت کا ایک بے مثال ادارہ ہے مقدمات کے برق رفتار فیصلوں کے لیے پراسیکیوشن کی حیثیت خشت اول والی ہے اس حوالے بہت جلد جامع پالیسی کا اعلان کریں گے لاہور کی چند سڑکوں پر رنگ برنگی بتیاں لگا کر یہ کہنا کہ پنجاب نے بے مثال ترقی کی ہے تو یہ ایک دھوکہ ہے جسے پنجاب کے عوام نے 25 جولائی کو مسترد کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv