تازہ تر ین

ایشیاکپ میں عمدہ پر فارم کرینگے:سرفراز

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کریں گے، کسی ایک شعبے پر انحصار نہیں، تمام شعبوں میں بھرپور محنت کریں گے، غیر ملکی کوچز پروفیشنل ہیں، ٹیم میں کافی چیزیں بہتر ہوئی ہیں اور بیٹنگ لائن ہدف حاصل کرنے کی قابلیت رکھتی ہے،ایشیا کپ سے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستانی اسکواڈ میں محمد حفیظ کی ضرورت ہے اور وہ پاکستان کے ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں، میں کبھی کامران اکمل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا، بلکہ ٹیم کا انتخاب سب کی مشاورت سے ہوتا ہے،بیٹنگ پر توجہ دے رہے ہیں اور ان کی فٹنس بھی اس وقت بہتر ہے۔پیر کوقذافی اسٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے، کیمپ میں گرم موسم کے باوجود کھلاڑیوں نے سخت محنت کی، کوشش کریں گے کہ تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کریں۔کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے جس میں ٹاپ ٹیمیں شریک ہوں گی، بھارت کے خلاف میچ بہت اہم ہے اور یہ میچ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہوگا، ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے ساری ٹاپ ٹیمیں کھیل رہی ہیں، تاہم بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا، پہلے بیٹنگ کی تو 300سے زائد رنز کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ ہماری بولنگ 300رنز سے زائد کے ہدف کا دفاع کرسکتی ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ کسی ایک شعبے پر انحصار نہیں، تمام شعبوں میں بھرپور محنت کریں گے، غیر ملکی کوچز پروفیشنل ہیں، کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی ہے، ٹیم میں کافی چیزیں بہتر ہوئی ہیں اور بیٹنگ لائن ہدف حاصل کرنے کی قابلیت رکھتی ہے۔کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان اے ٹیم بھی سیریز کھیلنے کے لیے دبئی میں ہی ہوگی اگر ایشیا کپ میں متبادل کھلاڑی کی ضرورت ہوئی تو وہاں سے ہی بلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں موسم گرم ہے، رات میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوگا اور رات کے وقت بیٹنگ تھوڑی مشکل ضرور ہوگی۔ڈیم فنڈز سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ڈیم کے لئے پاکستان ٹیم کی طرف سے 32 لاکھ روپے جائیں گے اور ہر کھلاڑی ڈیم کے لیے دو دو لاکھ روپے دے گا۔سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میں کبھی کامران اکمل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا، بلکہ ٹیم کا انتخاب سب کی مشاورت سے ہوتا ہے۔سرفراز احمد نے اپنی انفرادی تیاری کے حوالے سے کہا کہ وہ بیٹنگ پر توجہ دے رہے ہیں اور ان کی فٹنس بھی اس وقت بہتر ہے، جبکہ کبھی بھی آرام کرنے کے حوالے سے بات نہیں کی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ایونٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تو متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان اے ٹیم کے وکٹ کیپر ان کے لیے آپشن ہوں گے، تاہم ابھی کسی دوسرے وکٹ کیپر کی ضرورت نہیں ہے۔بھارت کے خلاف میچ کا تذکرہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ روایتی حریف کے خلاف میچ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ سے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستانی اسکواڈ میں محمد حفیظ کی ضرورت ہے اور وہ پاکستان کے ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ شکر ہے اللہ نے ابھی تک تنقید سے بچایا ہوا ہے۔ایشیا کپ رواں ماہ 15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں موجود ہیں اور 19 ستمبر کو مدمقابل ہوں گے۔ایونٹ میں پاکستان گروپ میں اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ اور 19 کو بھارت سے کھیلے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں 32لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ ایشیا کپ کے لیے منتخب ہونے والے اسکواڈ کا ہر کھلاڑی 2، 2لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپیل کی کہ عوام ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کیونکہ اس سے ملک کو ہی فائدہ ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv