تازہ تر ین

نجم سیٹھی کے پرسنل سٹاف آفیسرعمادحمیدایشیا کپ کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیامنیجرمقرر

لاہور(ویب ڈیسک)پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے پرسنل سٹاف آفیسرعمادحمید کو ایشیا کپ کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا میڈیامنیجرمقررکر دیا گیا۔پی سی بی حکام کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ میں منیجرطلعت علی،ہیڈکوچ مکی آرتھرشامل ہیں جبکہ گرانٹ فلاور،گرانٹ لوڈن،گرانٹ بریڈبرن بھی مینجمنٹ کاحصہ ہیں اس کے علاوہ بولنگ کوچ اظہرمحموداوراسسٹنٹ منیجرمنصوررانابھی مینجمنٹ میں شامل ہیں اور اب پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے پرسنل سٹاف آفیسرعمادحمید کو ایشیا کپ کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا میڈیامنیجربھی مقررکر دیا گیاہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لئے آج رات متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی۔جہاں سب سے اہم ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 19ستمبر کو ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv