تازہ تر ین

راہبہ کا قتل اور تفتیشی پادری ”انکشافات کرتی دی نن“

ہولی وڈ (ویب ڈیسک ) ہولی وڈ کی ہارر فلم ‘دی نن’ نے ریلیز ہوتے ہی اپنی سیریز کی پہلی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔‘دی نن’ کو شمالی امریکا، بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک میں گزشتہ روز 7 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔یہ فلم کونجیورنگ سیریز کی پانچویں فلم ہے، جو کونجیورنگ 2 کے ایک منظر میں دکھائی جانے والی نن (راہبہ) رپر بنائی گئی ہے۔فلم کی کہانی ایک ‘شیطانی نن’ (راہبہ) کے پر اسرار قتل کے گرد گھومتی ہے، جس سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہوگی۔ فلم میں بتایا گیا ہے کہ اس راہبہ کا تعلق رومانیہ سے تھا جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔فلم کے پلاٹ کے مطابق راہبہ کے پراسرار قتل کے بعد ایک پادری اور اس کے ایک ساتھی کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بھیجا جاتا ہے اور وہ مل کر اس کے قتل کی کھوج لگاتے ہیں۔فلم میں 1952 کا دور دکھایا گیا ہے اور فلم میں راہبہ کے قتل کی کھوج لگانے والے پادری اور اس کے ساتھی کو حیران کن واقعات سے نبرد آزما ہوتے دکھایا گیا ہے۔اس سیریز کی پہلی فلم 2013 میں کونجیورنگ تھی، جس کے بعد 2014 میں اینابیل ریلیز ہوگئی، 2016 میں کونجیورنگ 2 اور 2017 میں اینابیل: کریشئین سامنے آئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv