تازہ تر ین

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، سی پیک کی سیکیورٹی پر تعریف

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے ملاقات کی اور سی پیک کو فراہم کردہ سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی کی قیادت میں چینی وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی احترام کی بنیا د پر استوار ہیں، عالمی برادری کو خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کااعتراف کرنا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ نے سی پیک کو فراہم کردہ سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کو سراہا۔آرمی چیف نے دورہ کرنے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی محاذ آرائی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا تاہم ملک کے اندر اور باہر امن و استحکام لانے کے لیے پرعزم ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv