تازہ تر ین

پریانکا چوپڑا میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتیں، سلمان خان

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ”بھارت“ سے اس لیے کنارہ کشی اختیار کی کیونکہ وہ میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتیں۔پریانکا چوپڑا نے کچھ عرصہ قبل فلم ”بھارت“ سے اچانک کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس پر سب سے زیادہ تکلیف سلمان خان کو ہوئی اور وہ ان سے ناراض بھی ہوئے۔حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان نے بتایا میں نے پریانکا سےفلم چھوڑنے سے متعلق پوچھا اگر آپ منگنی کررہی ہیں تو آپ کو فلم چھوڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ جس پر پریانکا نے کہا مجھے شادی کرنی ہے تو میں نے کہا کرلو شادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے فلم”بھارت “میں شامل ہونے کے لیے ان کی بہن ارپیتا کو تقریباً 1000بار فون کیا تھا اور فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر سے بھی انہیں فلم میں لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا میں سلمان خان کےساتھ کام کرنا چاہتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ سلمان خان کو پریانکا کااچانک فلم چھوڑنا ایک آنکھ نہیں بھارہا۔سلمان خان کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے فلم منگنی یا شادی کی وجہ سے نہیں چھوڑی بلکہ وہ میرے ساتھ اور ہماری بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنا نہیں چاہتیں، وہ صرف ہالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv