تازہ تر ین

چینی کمپنی علی با با کے سی ای او مستعفی

بیجنگ (ویب ڈیسک)دنیا کی معروف ترین آن لائن ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک چینی کمپنی ‘علی بابا’ کے شریک بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین جیک ما نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔جیک ما کی جانب سے اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے اعلان نے پوری دنیا کے کاروباری اداروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، تاہم معروف کاروباری نشریاتی اداروں نے لکھا ہے کہ ان کی جانب سے عہدے کو چھوڑنا ایک دور کا اختتام نہیں بلکہ نئے دور کا آغاز ہوگا۔خیال رہے کہ53 سالہ جیک ما نے دیگر 18 افراد کے ساتھ مل کر 1999 میں معروف آن لائن کامرس ویب سائیٹ ’علی بابا’ کو بنایا تھا۔ اس ویب سائیٹ کو بنانے کا مقصد چین کی مصنوعات کو عالمی منڈیوں اور دیگر ممالک تک آسانی سے پہنچانا تھا۔ابتدائی چند سالوں میں اس کمپنی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اس وقت علی بابا کا شمار دنیا کی بڑی آن لائن ای کامرس کمپنیوں اور ویب سائیٹس میں ہوتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت علی بابا کے کل وقتی ملازمین کی تعداد 66 ہزار ہے اور اس کے اثاثوں کی ویلیو 4 سو 20 ارب ڈالر (پاکستانی 420 کھرب روپے سے زائد) ہے۔جیک ما جہاں اس کمپنی کے شریک بانی تھے، وہیں انہوں نے گزشتہ کئی سال سے اس کمپنی کے اعلیٰ ترین عہدے یعنی ایگزیکٹو چیئرمین پر کام کرتے ہوئے کمپنی کو مزید تقویت بخشی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv