تازہ تر ین

قادیانی مشیر کوہٹانا کیسا اقدام تھا، جمائما بھی میدان میں آگئیں

لندن(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے نکالنے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کے فیصلے پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک نامور ماہر اقتصادیات کو عہدے سے ہٹانا انتہائی مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکسستان کی حکومت نے معروف ماہر اقتصادیات کا نام اقتصادی مشاورتی کونسل سے واپس لینے کا فیصلہ ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے کیا حالانکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک احمدی کو وزیرخارجہ مقرر کیا تھا۔ مذہبی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد حکومت نے عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں کہا کہ عاطف میاں سے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی ممبرشپ واپس لے لی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv