تازہ تر ین

90سر کٹی لا شوں نے سنسنی پھیلا دی ،خوفناک انکشافات

گبرون (ویب ڈیسک) ہاتھیوں کے لیے سب سے زرخیز ملک بوٹسوانا دیوقامت حیوان کے لیے سب سے بڑا مقتل بن گیا، حکام کا کہنا ہے کہ انہیں 90 ہاتھیوں کی سرکٹی لاشیں ملی ہیں جنہیں ایک سال کے دوران شکاریوں نے ہاتھی دانت حاصل کرنے کے لیے مار ا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس جولائی میں جنوبی افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں جنگلات کا سروے کیا گیا جس کے دوران جنگلات سے 90 ہاتھیوں کی سر کٹی لاشیں ملیں جنہیں قیمتی ہاتھی دانت حاصل کرنے کے لیے شکار کیا گیا تھا۔جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے بانی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ 2014 میں اسی علاقے میں کیے گئے سروے میں 9 ہاتھیوں کی لاشیں ملی تھیں تاہم اس سال تعداد کہیں زیادہ ہے جو کہ تشویشناک ہے۔بوٹسوانا وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ 90 ہاتھیوں کی سر کٹی لاشوں کا ملنا کسی ایک گروہ کی ایک دن میں کی گئی کارروائی نہیں کیونکہ سروے سے قبل ہی ہمارے پاس 53 ہاتھیوں کی ہلاکتوں کا ریکارڈ موجود تھا جن میں زیادہ تر طبعی موت مرے تھے۔واضح رہے کہ جنوب افریقی ملک بوٹسوانا ہاتھیوں کے لیے زرخیز جگہ ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ ہاتھی پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار کے لگ بھگ ہے تاہم بے دریغ شکار کے باعث دیوقامت جانور ہاتھی کی نسل کو معدومی کا خطرہ لاحق ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv