تازہ تر ین

احسان مانی نے کرکٹ کا مثالی ماڈل تیار کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے نو منتخب چیئرمین احسان مانی نے پاکستان کرکٹ کے نظام کو شفاف بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے آسٹریلین کرکٹ کو مثال بناتے ہوئے ‘کرکٹ کا پاکستانی ماڈل’ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ پی سی بی کے انتخابات میں احسان مانی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے۔قذافی اسٹیڈیم میں بحیثیت چیئرمین پی سی بی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ ہمیں آسٹریلین کرکٹ کو مثال بناتے ہوئے ایک پاکستانی ماڈل ایجاد کرنا پڑے گا۔’وزیر اعظم اور پیٹرن ان چیف عمران خان نے کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم آسٹریلین کرکٹ کے ماڈل کو اپنائیں لیکن میرے خیال میں ہمیں کرکٹ میں ایک پاکستانی ماڈل ایجاد کرنا پڑے گا، کیونکہ بقیہ ملکوں کے مقابلے میں ہمارے حالات مختلف ہیں’۔انہوں نے آسٹریلین کرکٹ کے نظام میں موجود خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں پرنسپل ہے کہ فرسٹ کلاس کھیلنے والی کم ٹیمیں ہوں لیکن وہ اتنی تگڑی ہوں کہ نیشنل ٹیم کے لیے بیک اپ ثابت ہو اور ہم بھی کوشش کریں گے کہ اسی بنیاد پر سسٹم بنائیں کیونکہ اگر سسٹم ٹھیک ہو گا تو خود ہی سب کچھ بہتر ہو گا۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ میں خود جا کر پیٹرن ان چیف کو بتاو¿ں گا کہ آسٹریلین کرکٹ کا نظام پاکستان میں قابل عمل نہیں اور ہم اپنا نظام بنائیں گے جس سے ہماری ضروریات پوری ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے گفتگو کریں گے جن میں سابق کرکٹرز، ڈپارٹمنٹس، ایسوسی ایشنز اور ڈسٹرکٹ شامل ہیں اور ان سب سے بات کرنے کے بعد سوچ سمجھ کر آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کرکٹ کے نئے نظام کے قیام کے حوالے سے مینجمنٹ ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورس میں کرکٹ بورڈ کے اراکین بھی شامل ہوں گے جو رہنمائی کرے گی جس کے بعد دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی کیونکہ ہمارا مقصد پاکستان کرکٹ کو تگڑا بنانا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 8 میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے لیکن ہمارا مقصد یہ ہو گا کہ جلد از جلد پوری لیگ پاکستان میں منعقد کرائیں کیونکہ اس کا اصل فائدہ اسی وقت ہو گا جب پوری لیگ پاکستان کے گراو¿نڈز میں منعقد ہو گی اور ہمارا اصل مقصد پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv