تازہ تر ین

برطانیہ اور دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کو نوٹس جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت پوری ہونے پر برطانیہ اور دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو نوٹس جاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کی مدت پوری ہونے پر بیرون ملک جائیداد رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں دبئی اور برطانیہ میں جائیدادیں رکھنے والے افراد کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر نے برطانیہ میں جائیداد رکھنے والے 250 اور دبئی میں جائیداد کے مالک 450 پاکستانی شہریوں کو نوٹس بھجوائے ہیں۔ذرائع کے مطابق نوٹسز ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں جس میں برطانیہ اور دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کے لیے سرمائے کا ذریعہ پوچھا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کی جائیدادوں کی معلومات او ای سی ڈی کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت حاصل ہوئیں، اس معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہوگا، معاہدے کے تحت 101 رکن ممالک معلومات کے تبادلے کے پابند ہوجائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر یکم ستمبر کے بعد بیرون ملک اکاﺅنٹس اور جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کرے گا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو 2 فیصد جرمانہ ادا کرکے اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv