تازہ تر ین

فخر زمان نے عالمی ریکارڈ بناڈالا

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 38 سال قبل سر ویون رچرڈ کی جانب سے بنائے گئے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیاہے اور ایک یہ کارنامہ 18 اننگز میں سر انجام دے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیاہے۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ڈبل سینچری بنا کر فخر زمان نے 980 رنز بنا لیے تھے اور انہیں یہ ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 20 رنز درکار تھے جو کہ انہوں نے آبنا لیے ہیں۔ فخر زمان نے یہ ریکارڈ صرف 18 اننگز میں بنایا ہے جبکہ اس سے قبل 1980 میں سرویون رچرڈ نے 22 میچوں اور 21اننگ میں یہ ریکارد اپنے نام کیا تھا اور اس فہرسے میں پہلے نمبر پر موجود تھے جبکہ کیون پیٹر سن دوسرے نمبر پر تھے اور انہوں نے یہ ریکارڈ 27 میچوں اور 21 اننگز میں بنایا تھا۔ تاہم ایک خوشخبری یہ بھی ہے کہ بابراعظم بھی اس فہرست میں 2017 میں شامل ہو چکے ہیں ارو انہوں نے 19 جنوری 2017 کو 21 اننگز میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv