تازہ تر ین

گال ٹیسٹ میں لنکا کی گرفت مظبوط

گالے(آئی این پی)سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے پہلے میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم میزبان سری لنکن سپنرز کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے پہلی اننگز میں126رنز پر ڈھیر ہو گئی اور سری لنکا نے پہلی اننگز میں161رنز کی برتری حاصل کرلی۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نے4، لکمل نے 3،ہیراتھ نے2اور سندکان نے ایک وکٹ حاصل کی۔میزبان سری لنکا نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر111رنز بنا لئے ہیں اور جنوبی افریقہ پر مجموعی طور پر 272رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ گالے کر کٹ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں287رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی،جبکہ پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں1وکٹ کے نقصان پر 4رنز سکور کئے تھے۔جمعہ کو جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو کوئی بھی بلے باز سری لنکا کی نپ تلی بولنگ کا وکٹ پر جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم126رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوپلیسز48،فلینڈر18، باویما17رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نے4، لکمل نے 3، ہیراتھ نے2اور سندکان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میزبان سری لنکا نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر111رنز بنا لئے ہیں اور جنوبی افریقہ پر مجموعی طور پر 272رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں کارونا رتنے60، گوناتھی لاکا17،ڈی سلوا9 اور مینڈس بغیر کوئی رن بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ میتھیو14 اور سلوا 10رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مہاراج نے3اورربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv