تازہ تر ین

سارہ لورین نے فلموں کو معیاری‘موسیقی کو زوال پذیرقرار دیدیا

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ بلاشبہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب وسائل کی بے پناہ کمی تھی، اس وقت بھی ہمارے ملک میں بہترین فلمیں پروڈیوس ہوئیں۔ اب اچھی فلمیں بننے کے باوجود موسیقی کا شعبہ زوال پذیر ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے کہا کہ ایک دور تھا جب ہرکوئی پاکستانی فلم اورسینما کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا فرض سمجھتا تھا لیکن اب وقت بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس ہونے لگی ہیں۔ فلموں کی کہانیاں، ڈائیلاگ اورلوکیشنز جاندار ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوان فنکاروں کی ا?مد نے فلم انڈسٹری کو حوصلہ دیا ہے۔ سارہ لورین نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv