شاہد خان کی ”کشر خان لوفر دے“ کا کیمرہ کلوز ‘ عید پر ریلیز ہو گی

لاہور(شو بز ڈیسک)عید الفطر پر ریلیز ہونے والی بڑے بجٹ کی پشتو ایچ ڈی فلم ”کشر خان لوفر دے“ کا کیمرہ کلوز ہوگیا معروف فلم تقسیم کار ادارے شاہد فلمز پروڈکشن کی پشتو فلم” کشر خان لوفر دے“ کے مصنف محمد کمال پاشا، مکالمہ نگار سعید تہکالے ہےں ۔” کشر خان لوفر دے“ کے نمایاں ستاروں میں اداکار شاہد خان،وردہ خان،مہک نور،دلبر منیر، میڈم شہناز،محمد حسین سواتی ،بابر، طارق جمال،زمان بغدادی،محمد علی، زرداد بلبل جہانداد خان اور عمران خان خٹک شامل ہیں ۔ ایورنیو سٹوڈیو میںتدوین اور ڈبنگ کا کام جاری ہے ۔ ہدایت کار ارشد خان نے بتایا کہ ایک بار پھر بہترین اور کلاسک کہانی پر ہم نے فلم بنائی ہے جس میں فلم بینوں کےلئے متاثر کن پیغام موجود ہے فلم کا مرکزی کردار شاہد خان نے ادا کیا ہے۔ ولن کے کردار زمان بغدادی، جہانداد خان، محمد حسین سواتی اور عمران خان خٹک نے پلے کئے ہیں۔ امید ہے کہ عید الفطر پر ہماری یہ کاوش خوب رنگ جمائے گی ۔ فلم کی تمام عکس بندی بالاکوٹ میں مکمل کی ہے ۔

حکومت پنجاب کا آخری روز آرٹسٹ سپورٹ فنڈکے وظائف جاری

لاہور (ریاض صحافی) پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری روز آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے ایک سال سے رکے وظائف جاری کردیئے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز الحمرا میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن عطا محمد اور اطلاعات اور کلچرل کے سیکشن آفیسر وقار عظیم جپہ نے 20 آرٹسٹوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر اداکار جواد وسیم تھے۔ جن آرٹسٹوں کو 60 ‘ 60 ہزار کے امدادی چیک دیئے گئے ان میں سعید سہکی‘ بشریٰ صادق‘ ذوالفقار احمد‘ گلزار حسین‘ حبیب علی‘ فقیر حسین‘ صفدر نیاز‘ محمد الیاس‘ نسرین بیگم‘ افشاں عباس‘ ریحانہ شبنم‘ زاہدہ جبیں‘ مروت حسین‘ نگار سلطانہ‘ زرقا‘ اعجاز حسین اور علی جان شامل ہیں جبکہ باقی 1180 آرٹسٹوں کے چیک انہیں چند روز میں ادا کردیئے جائیں گے۔ اس موقع پر وقار جپہ نے ”خبریں“ کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے 8 برس قبل آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کا اجراءکیا جس میں 138 آرٹسٹوں کو 5 ہزار سے 25 ہزار ماہانہ کے وظائف دیئے جاتے تھے مستحق فنکاروں کی تعداد اب 1200 ہوچکی ہے۔ امدادی چیک کے حصول کیلئے آرٹسٹوں کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ وہ کیشئر کے دفتر کے کئی چکر لگاتے جس پر فیصلہ کیا گیا کہ انہیں خدمات کارڈ
جاری کئے جائیں جن کے ذریعے وہ امدادی رقم اپنے بینک اکاﺅنٹ سے حاصل کرسکیں۔ اس کام پر مہینوں کام ہوتا رہا۔ خدمت کارڈ بنے جن پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی تصویر بھی تھی اس دوران سپریم کورٹ کی جانب سے سرکاری اشتہارات کے تشہیری مواد پر حکمرانوں کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ جس کے باعث خدمت کارڈ جاری نہ ہوسکے اس وجہ سے امدادی رقوم کی تقسیم میں تاخیر ہوئی ہے۔ وقار جھپہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جاتے جاتے فلم انڈسٹری میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر 14 فنکاروں کو ”کمال فن ایوارڈ“ دینے کی منظوری بھی د ی ہے جس میں انہیں ایوارڈ کے ساتھ تین تین لاکھ روپے بھی دیئے جائیں گے۔

سدرہ نور کی ”ضدی او بدمعاش“ کا آخری گیت بارش میں عکسبند

لاہور(شوبزڈیسک) پشتو فلم ”ضدی او بدمعاش“ کا آخری گیت سٹیج اور فلم کی اداکارہ سدرہ نور اور فلموں کے نامور ولن جہانگیر خان جانی پر لاہور میں شوٹ ہوگیا جس کے لئے مصنوعی بارش کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا فلم کے حوالے سے ڈائریکٹر شاہد عثمان نے کہا ہے کہ فلم ”ضدی او بدمعاش“ کی نہ صرف شوٹنگ مقررہ وقت پر مکمل کی بلکہ سوشل میڈیا پر فلم کی بھر پور پبلسٹی بھی جاری ہے۔ ہم نے اس بار ایک بہترین کہانی پر مبنی پشتو فلم بنائی ہے جس میں فلم بین اداکار عجب گل، ارباز خان، جہانگیر خان اور خالدہ یاسمین کو انتہائی مشکل ،جاندار اور فنی کیرئیرکے اچھوتے کردار میں دیکھ سکیں گے۔ فلم کا مکمل ٹریلر بہت جلد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوگا ۔ فلم ساز شیخ محمد اکرم،مصنف سلیم مراد، مکالمہ نگار سعید تہکالے ،ایڈیٹر اسد زادہ ہےں۔

عتیقہ اوڈھوکی”نہ بینڈ نہ باراتی“ عید پر نمائش ہوگی

لاہور(شوبزڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے عید الفطر اور عید الاضحی کے مواقعوں پر بھارتی فلموں پر محدود بندش کے فیصلے کے پیش نظر زشکو انٹرٹینمنٹ کےزیر اہتمام فلم ”نہ بینڈ نہ باراتی“ کی عید الفطر پر نمائش کا اعلان کیا گیا ہے۔ا س اقدام کا مقصد حکومت پاکستان کی جانب سے مقامی فلمی صنعت کی بحالی کیلئے کئے گئے فیصلے کی تائید کرنا ہے۔ اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر زین فاروقی کا کہنا ہے ”حکومت پاکستان کی جانب سے کئے گئے حالیہ فیصلے کے پیش نظر ہم نے ان کی حمایت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ”نہ بینڈ نہ باراتی“ کو6جولائی کے بجائے عید الفطر پر نمائش کیلئے پیش کیا جائے ۔نہ بینڈ نہ باراتی تفریح سے بھرپور ایک مکمل فیملی فلم ہے ۔اس کی ہدایات محمود اختر کی ہیں ۔کہانی ہریش کمار کی تحریر کردہ ہے۔
جبکہ اس میں میکال ذوالفقار ‘ قوی خان‘ عتیقہ اوڈھو‘ عذرا محی الدین‘ شایان خان ‘ نایاب خان ‘محمود اختر ‘کومل فاروقی‘ علی کاظمی اور دیگر شامل ہیں۔

سمرا خان نے بہترین سولو فی میل سنگر کا ایوارڈ جیت لیا

لاہور ( شوبزڈیسک) گلوکارہ سمرا خا ن نے میوزیکل ریئلٹی شو میوزک گیراج میں اپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین سولو فی میل 2018 کااعزاز اپنے نام کرلیا۔ایلائٹ فلمز کی پیش کش میوزک گیراج پاکستانی ناظرین میں بے پنا مقبولیت حاصل کررہاہے جس میں ملک بھر کے معروف راک سنگرز اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔یاد رہے کہ سمرا خان کی جانب سے پیش کی گئی موسیقی میں ایک الگ ہی تاثر پایا جاتا ہے جو کہ سامعین کو جھومنے پر مجبور کردیتا ہے۔سمرا خان کوفن کا مظاہرہ کرنے کا موقع کوک سٹوڈیو کے سیزن 8سے ملا ، جہاں انھوں نے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو عاصم اظہر کے ساتھ مل کر ملکہ ترنم نور جہاں کا گیت “حنا کی خوشبو”اوریجنل ٹریک پر پیش کیا اور جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔ ایلائٹ فلمز نے تب ہی اس ابھرتے ہوئے ستارے کو اپنے پروگرام میوزک گیراج کے لیے انتخاب کیا۔، جس میں مشرق وسطیٰ کی دیگر نمایاں شخصیات کو پہلے ہی سائن کرلیا گیا تھا،جس میں باصلاحیت ڈیوا نے پاکستان کے لیے گرینڈایونٹ جیت لیا۔اس پروگرام میں پاکستانیوں نے ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کے لیے بہت دعائیں بھی کیں۔ حنا کی خوشبو کی بڑے پیمانے پر مقبولیت کے بعد گلوکارہ سمرا خان نے اپنے سولو نغموں اور گانوں کو ریلیز کرنے کا ارادہ کیا ۔

ڈینگی میں مبتلا لنکن کپتان چماری اتاپتو ایشیاءکپ سے باہر

کولمبو (بی این پی )سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو اور آل راو¿نڈر اما کنچانا ڈینگی میں مبتلا ہونے کے باعث ایشیاءکپ سے باہر ہوگئیں جس کے سبب ششی کلا سری وردنے تین جون سے کوالالمپور میں شروع ہونےوالے ایونٹ میں کپتان مقرر کیا گیا ہے جن کی نائب ہسینی پریرا ہوں گی۔ششی کلاسری وردنے کا کہنا ہے کہ چماری اتاپتو کی خدمات سے محرومی بدقسمتی ہے جو ٹیم کی اہم کھلاڑی بھی ہیں۔ ان کی غیر حاضری کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں لہٰذا نوجوان و متوازن سائیڈ کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرنے کی بھرپورکوشش کی جائے گیلیڈز ٹیسٹ کل سے شروع بارش شاہینوں کی تیاری میں رکاوٹ

کروڑوں کمانے کے باوجود درجنوں پلئیز معاوضے سے محروم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر کبڈی لےگ کروڑوں کمانے کے باوجود اےک مہےنے سے زےادہ عرصہ گزرنے کے باوجود درجنوں کھلاڑی معاوضہ سے محروم ہےں ۔رمضان المبارک مےں کھلاڑی عےد سے پہلے معاوضہ حاصل کرنے کے لئے دربدر کی ٹھوکرےں کھارہے ہےں ۔تفصےلات کے مطابق پاکستان سپر کبڈی لےگ مےں دس ٹےموں مےں100 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس مےں 10 غےر ملکی کھلاڑی بھی شامل تھے ۔پاکستان سپر کبڈی لےگ کو گزرے اےک مہےنہ کے قرےب ہو گےا ہے پہلے 70کے قرےب کھلاڑےوں کو کھےلے جانے والے مےچز کی رقم نہےں دی گئی پاکستان کبڈی فےڈرےشن اور کھلاڑےوں کے شور ڈالنے پر 30سے زائد کھلاڑےوں کو چےک دے دئےے گئے جبکہ دو درجن سے زائد کھلاڑی تاحال معاوضہ سے محروم ہےں جبکہ کبڈی سپر لےگ کے لئے پاکستان کبڈی فےڈرےشن نے کھلاڑی مہےا کئے تھے ۔رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہو نے کو ہے جبکہ عےد الفطر بھی قرےب آنے پر بھی درجنوں کھلاڑی اپنے معاوضہ کے لئے کبھی پاکستان سپر کبڈی لےگ کے چئےرمےن اور کبھی فےڈرےشن کے عہداروں کے دفتروں کے دھکے کھانے پر مجبور ہےں۔کبڈی کے کھلاڑی سپر لےگ مےں معاوضہ نہ ملنے پر سپر لےگ سے بدلی کا شکار ہےں ۔

ورلڈکپ میںرشین ٹیم کی کارکردگی پر شکوک و شبہات

ماسکو (اے پی پی)روس میں 14جون سے شروع ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ میں میزبان ٹیم روس کی کارکردگی کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فٹ بال ٹیم کے کوچ سٹینسلوچرشیسوو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہدف بالکل واضح ہے ہمیں خود کو بہترین میزبان ٹیم ثابت کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فائنل یا سیمی فائنل میں جرمنی کے مد مقابل ہونا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم اس مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو میں دنیا کا خوش قسمت ترین شخص ہوں گا۔ روسی کوچ نے مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم میں موجود مسائل کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔ ان کے تین اہم کھلاڑی کمر کی تکلیف کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ دو دفاعی کھلاڑی فی الحال کھیلنے کے قابل نہیں ہیں جبکہ پچاس بین الاقوامی میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے فارورڈ کھلاڑی الیگزینڈر کوکورن مارچ میں کھیلے گئے ایک میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ روسی فٹ بال ٹیم میں نئے ابھرتے ہوئے با صلاحیت کھلاڑیوں کی بھی کمی ہے۔اس سے قبل1994ئ، 2002ء اور 2014ءکے عالمی مقابلوں میں روس کی ٹیم پہلے ہی راو¿نڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی تاہم موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ےہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر روسی ٹیم پہلے راو¿نڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تو حیرت کی بات نہیں ہو گی۔ اس سے قبل 2010 ءکے عالمی کپ کے میزبان ملک جنوبی افریقہ کا سفر بھی ابتدائی تین میچوں کے بعد ہی اختتام پذیر ہو گیا تھا۔

قومی ٹیم ہیڈنگلے ٹیسٹ جیتنے کے لئے فیورٹ

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے بعد ہیڈنگلے لیڈز میں جمعے سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم پاکستان فیورٹ ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لئے 118ٹیسٹ میچوں میں ریکارڈ 10099رنز اسکور کر نے والے یونس خان کہتے ہیں کہ لارڈز میں 9وکٹ سے ہارنے کے بعد انگلش ٹیم کو وہ دباو¿ میں دیکھ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ خاصے دباو¿ میں ہیں ،اگر کپتان بڑی اننگز نہیں کھیلے گا، تو ٹیم کیسے اٹھے گی۔انگلش ٹیم نے اسٹونمین کی جگہ کیٹون جنگس کو اسکواڈ میں جگہ ضرور دی ہے،البتہ اصل ذمہ داری سابق کپتان کے خیال میں تجربے کار الیسڑا کک کے کاندھوں پر ہوگی،انھیں بڑی اننگز کھیلنا ہوگی۔پاکستان ٹیم کے سوال پر بات کرتے ہوئے 40 سالہ یونس خان کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ عثمان صلاح الدین لیڈز میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔یونس خان جو اسلام آباد میں موجود ہیں ،کا کہنا تھا کہ عثمان تین سیریز سے ٹیم کے ساتھ ہیں،اچھی بات ہے کہ انھیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ سننے میں آرہا تھا کہ فخر کو زخمی بابر کی جگہ موقع دیا جا رہا ہے،تاہم عثمان کو ایک مڈل آرڈر بیٹس مین کی حیثیت سے ان کے اصل نمبر پر کھلانے کا فیصلہ درست ہوگا۔یونس خان 2006ءمیں انگلش کاونٹی یارکشائر کے لئے کھیل چکے ہیں ،جس کا ہیڈ نگلے لیڈز ہوم گراونڈ ہے،جب کہ اگست 2006ء میں وہ موجودہ چیف سلیکڑ انضمام الحق کی کپتانی میں ہیڈنگلے پر ٹیسٹ میچ بھی کھیل چکے ہیں،جہاں دوسری اننگز میں انہوں نے 173رنز کی اننگز کھیلی تھی۔یونس خان کے مطابق ہیڈنگلے کی پچ پر گھاس نہیں ہوتی،یہاں گیند سیم اینڈ سوئنگ کرتا ہے،جیمز اینڈرسن ایک تجربے کار بولر ہیں،ان کنڈیشنز میں وہ پاکستانی بیٹس مینوں کے لئے چیلنج ہونگے۔

انگلش کپتان روٹ ٹیم کے فٹنس مسائل سے پریشان

لیڈز(نیوزایجنسیاں) انگلش کپتان جوئے روٹ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے کھلاڑیوں کو درپیش فٹنس مسائل سے پریشان ہو گئے ہیں۔ایک ایسے موقع پر جب انگلش ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز میں شکست کے خطرے سے دوچار ہے اور اسے ہیڈنگلے لیڈز کا دوسرا ٹیسٹ جیتنا اس اعتبار سے ضروری ہے کہ جیت ہی سیریز میں اسے شکست سے بچا سکے گی، انگلش کپتان جو روٹ مزید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ستائیس سالہ جو روٹ جو اپنے ہوم گراونڈ پر پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے۔لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی۔انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ لارڈز میں پاکستان ٹیم بہت اچھا کھیلی لیکن اب لیڈز میں ہمیں ہر شعبے میں بہترین کھیل دکھانا ہو گا۔، مجھ سمیت سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔اوپنر کیٹون جیننگ کے سوال پر روٹ کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے اور اس کے پاس خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے۔وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کے فٹ ہونے سے متعلق سوال پر انگلش کپتان نے کہا کہ کچھ مسائل تھے لیکن اب بیئر سٹو ٹیپ لگا کر کھیلے گا، تاہم بین اسٹوک کے بارے میں مجھے کچھ پتہ نہیں، ابھی اسکین کی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ ان کی انجری جس نوعیت کی ہے۔ایسی صورت حال میں بین اسٹوکس کو بطور بیٹس مین کھلانے سے متعلق سوال پر روٹ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

سی ٹی ڈی افسر کی دوشیزہ سے آفس میں بیٹھ کر رنگ رلیاں ،فحش حرکات ،ویڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا

فیصل آباد (سٹی بیورو)سی ٹی ڈی کے آفیسر کی خاتون کے ساتھ رنگ رلیا ں منانے کی ویڈیو منظر عام پرآگئی،دہشت گردی کوختم کرنے کے لئے قائم کئے گئے ادارے سی ٹی ڈی کا آفیسراپنے دفتر میں مزے لوٹنے میں مصروف، شہری عدم اعتماد کا شکار۔حساس ادارہ کاﺅنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ کاکوتوالی سیکٹر میں تعینا ت ڈسٹرکٹ آفیسر ےونس ڈوگر کی اپنے دفتر میں خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ویڈیومیں اہلکار خاتون کے ساتھ متنازعہ حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اہلکار ےونس سی ٹی ڈی سے قبل ڈیپوٹیشن کے تحت مختلف محکموں میں اپنے فرائض انجام دے چکا ہے ہشت گردی کے خلاف لڑنے والی فورس کے اہلکار کی متنازعہ وڈیو منظر عام پر نماےاں ہو نے کے بعد شہری شدید غم وغصہ اور عدم اعتمادکا شکار ہوگئے ہیں اورادارے کے لئے ایک سوالیہ نشان بھی ہے کہ کا لعدم تنظیموں کو ختم کرنے کے لئے قائم کی جانے والی فورس کے اہلکا ر کوکس نے اپنے ذاتی مقا صد کے لئے استعمال کیا ۔جس پر شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقا ت کر کے ایسے کرپٹ افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے جو ادارے کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔اعلیٰ افسران نے نوٹس لیتے ہوئے رنگ رلیاں منانے والے افسرکومعطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیاہے۔

قومی ٹیم آخری چمپئنز ٹرافی کویادگاربنانے کےلئے پرعزم

کراچی ( نیوزایجنسیاں) پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ میں ہونے والی آخری چمپئنز ٹرافی کو یاد گار بنانے کے لیے پرعزم، سیکرٹری شہباز احمد کہتے ہیں کہ ٹیم کو ہارتا نہیں دیکھ سکتا، امید ہے کہ چمپئنز ٹرافی پاکستان کے نام ہوگی۔چمپئنز ٹرافی میں فتح کے جھنڈے گاڑنے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، پاکستان کے بعد ٹریننگ کیمپ کا تیسرا اور آخری سیشن اب ہالینڈ میں ہوگا۔ پاکستان 3 بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ 1978 اور 1980 کے ابتدائی ایڈیشن میں کامیابی سمیٹی، جس کے بعد گرین شرٹس نے 1994 میں شہباز احمد سینئر کی قیادت میں آخری بارچیمپئنز ٹرافی کا فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔چمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے 7 چاندی جبکہ 7 ہی کانسی کے تمغے جیتے، اور اب یہ آخری موقع ہے جس کو جیت کر پاکستان تاریخ رقم کر سکتا ہے۔

زیڈ ان نے ریال میڈرڈکی کوچنگ سے استعفٰی دیدیا

میڈرڈ(نیوزایجنسیاں) اسپینش کلب ریال میڈرڈ کے کوچ اور سابق عظیم فٹبالر زین الدین زیڈان نے اپنی ٹیم کو لگاتار تیسری مرتبہ چیمپیئنز لیگ جتوانے کے ایک ہفتے بعد ریال میڈرڈ کی کوچنگ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔45سالہ زیڈان ڈھائی سیزن تک ٹیم کے کوچ رہے اور انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ میرے ٹم کے لیے تبدیلی کا موزوں ترین وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ جیت کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے اس کلب کو تبدیلی درکار ہے اور میرے ساتھ ان کے لیے مزید جیتنا مشکل ہو گا۔زیڈان نے میڈرڈ کے کوچ کی حیثیت سے 9ٹائٹل جیتے جن میں 3 مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتنا بھی شامل ہے جبکہ میڈرڈ نے سا کے ساتھ ساتھ ایک مرتبہ اسپینش لیگ، ایک اسپینش سپر کپ، دو یوئیفا سپر کپ اور دو کلب ورلڈ کپ جیتے۔ریال میڈرڈ نے فرانس کے سابق عظیم فٹبالر کی خدمات جنوری 2016 میں حاصل کی تھیں جو ان کی ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی نوکری تھی اور کوچنگ کا تجربہ نہ ہونے کے سبب ان کی قابلیت پر شکوک کا اظہار کیا جا رہا تھا لیکن انہوں نے تمام چیزوں کو غلط ثبت کرتے ہوئے ہسپانوی کلب کو شاندار فتوحات سے ہمکنار کرایا۔میڈرڈ کی بی ٹیم کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد انہیں رافا بینی ٹیز کی جگہ ذمے داریاں سونپی گئیں اور جب 2014 میں ریال میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ جیتی تو وہ ٹیم کے منیجر کارلو اینسیلوٹی کے نائب تھے۔ایک کھلاڑی کی حیثیت سے زیڈان نے یوونٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے دو چیمپیئنز لیگ فائنل کھیلے لیکن دونوں ہی مرتبہ انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا لیکن 2002 میں انہوں نے ریال میڈرڈ ٹیم کا حصہ ہوتے ہوئے چیمپئینز لیگ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جس میں ان کی مشہور والی سے کیا گیا گول کافی مقبول ہوا تھا۔انہوں نے فرانس کو 1998 کا ورلڈ کپ جتوانے میں بھی مرکزی کردار ادا کیا لیکن ایک کھلاڑی کی حیثیت سے ان کے کیریئر کا اختتام مایوس کن انداز میں ہوا جہاں 2006 ورلڈ کپ کے فائنل میں انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔