تازہ تر ین

امیدواروں کے حلف نامے اور اثاثوں کی تفصیل عام کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(اے این این) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی معلومات ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی تاکہ امیدواروں کی تمام معلومات انٹرنیٹ پر ووٹرز کو دستیاب ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات اور دیگر معلومات جاری کی جائیں گی۔اسی کے ساتھ امیدواروں کے حلف ناموں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کر کے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے اپیلٹ ٹربیونلز نے ملک بھر میں کام شروع کردیا ہے، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سمیت فیصلوں کیخلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہوں گی جن امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئے ہیں ان کی تفصیلات عام کر دی جائیں گی جو انٹر نیٹ پروموٹرز کو میسر ہوں گی۔ گذشتہ روز نادرا نے شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق تمام الزامات کی تردید کی تھی، ڈی جی نادرا ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایک شہری کا ڈیٹا کسی بھی پلیٹ فارم سے شیئر نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد میں نادرا کے چار ڈائریکٹر جنرلز نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی نادرا ذوالفقار علی نے کہا کہ آج تک نادرا کی تاریخ میں کوئی ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv