تازہ تر ین

ریحام کی کتاب برطانیہ میں نہ چھپی تو امریکہ یا بھارت سے چھپوانے کیلئے حسین حقانی سے مدد لی جائیگی

رپورٹ :لاہور
امتنان شا ہد
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ان دنوں اپنی کتاب کی تشہیر کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔ ریحام خان کی کتاب کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر عمران خان اور ان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ سمتھ کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ اس کتاب (جو ابھی شائع نہیں ہوئی) میں انہوں نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی ذاتی زندگی‘ قول و فعل کے تضاد اور ان کے دیگر مشاغل کے بارے میں تحریر کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کے اپنے پارٹی رہنماﺅں اور دیگر پارٹی سربراہوں جن میں شیخ رشید‘ سراج الحق وغیرہ شامل ہیں‘ سے کی گئی گفتگو کو بھی کئی مقامات پر Quote کیا گیا ہے۔ کتاب کے متن میں بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے بارے میں ریحام خان نے تحریر کیا ہے کہ اس شادی کے دوران ان کی زندگی اس گھر میں کیسے مشکل ہوئی اور اس میں کس کس کا کردار رہا۔ اسی طرح عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے حوالے سے بھی کتاب میں کافی زہر گھولا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے موجودہ صدر میاں شہباز شریف کے لئے تعریفوں کے پل باندھے گئے ہیں اور ان کو ”Man of His Words“ تحریر کیا گیا ہے۔ ریحام خان اپنی کتاب کی اشاعت کے لئے رواں ہفتے میں دو سے تین مختلف پبلشرز سے ملاقاتیں کرچکی ہیں تاہم فی الحال برطانیہ میں ہتک عزت کے سخت قوانین کے باعث کسی برطانوی پبلشر نے عدم ثبوت کی وجہ سے اس کتاب کو شائع کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ریحام پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر اور واشنگٹن میں پاکستان مخالف کمپین کے روح رواں حسین حقانی سے لندن کے بڑے سٹور Harvey Nichols کے ریسٹورنٹ میں ملیں۔ جس میں انہوں نے اس کتاب کی اشاعت کے لئے حسین حقانی سے مدد بھی طلب کی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگر یہ کتاب برطانیہ میں کوئی شائع نہیں کرتا تو وہ اس کو امریکہ یا بھارت میں کتابوں کے دو مشہور پبلشرز سے شائع کروا کر بھاری معاوضہ لیں گی۔ ریحام خان کی یہ بھی خواہش ہے کہ وہ اپنی انگریزی زبان میں لکھی گئی کتاب کو پاکستان کے عام انتخابات سے قبل مارکیٹ میں لے آئیں۔ اس متنازعہ کتاب کے دو سے چار نام تجویز کئے گئے ہیں لیکن کوئی نام فائنل نہیں کیا لیکن اطلاع کے مطابق ان میں سے سب سے فیورٹ نام Sparkling Bani Gala (سپارکلنگ بنی گالہ) ہے۔ ماہرین کی رائے کے مطابق یہ کتاب مارکیٹ میں آنے کے بعد ہوسکتا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف آئین پاکستان کی دفعات 62-63 کے زمرے میں آکر نااہل ہو جائیں۔ کیونکہ ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کے حوالے سے ایسی باتوں کا ذکر کیا گیا ہے جن کا تعلق ان کی ذاتی زندگی سے ہے۔ اس بات کا بھی پتا لگا ہے کہ ریحام خان کی اس کتاب کی تشہیر‘ اس کی منفی پبلسٹی اور اس کو شائع کروانے میں تحریک انصاف کے چیئرمین کے سیاسی مخالفین آگے آگے ہیں اور ریحام کو ان کی پشت پناہی کے ساتھ ساتھ مکمل سپورٹ کا یقین دلایا گیا ہے اور اس کا بھرپور طریقے سے بندوبست کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv