تازہ تر ین
nawaz maryam captain safdar

نواز ،مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کیلئے اڈیالہ جیل ،25بیورو کریٹس اور2وزراءکی چند روز میں گرفتاری؟

لاہور (حامد جلال سے) باوثوق ذرائع کے مطابق سابقق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی، مریم نواز، صاحبزادوں حسین اور حسن نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر جبکہ سمدھی اسحق ڈار کے مقدمات جس رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی سماعت ایک ہفتے میں مکمل ہو سکتی ہے۔ قانونی حلقے اس رائے کا اظہار کر رہے ہیں کہ شہادتوں اور دستاویزات
سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان لوگوں کو سزا ملنے کا امکان قریباً یقینی ہے۔ دارالحکومت کے باخبر حلقے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ سزا ملنے کی صورت میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کسی ریسٹ ہاﺅس وغیرہ میں نہیں بلکہ اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا۔ حسن و حسین نواز اور اسحاق ڈار چونکہ ملک میں موجود نہیں لہٰذا انہیں ان کی عدم موجودگی میں سزا ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت میں انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لا کر جیل میں ڈالا جائے گا۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وفاق میں نگران حکومت کے قیام کے بعد پچیس بیورو کریٹس اور دو سابق وفاقی وزراءکی گرفتاری متوقع ہے۔ ان کے بارے میں کیس کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اگلے چند روز میں ان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ متعدد سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی نااہلی کا بھی فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے موجودہ اعلانات کے برعکس انتخابات تین سے چھ ماہ تک ملتوی ہو سکتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے کئی ایک اضلاع میں از سر نو حلقہ بندیوں کا حکم جاری ہو چکا ہے جبکہ کچھ لوگ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں جانے کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں۔ متوقع طور پر ان معاملات کی سماعت میں کچھ وقت لگے گا۔پھر ایسی صورت میں انتخابات کا 25 جولائی کو انعقاد قرین قیاس ہے۔ جبکہ بعض سابق ارکان کو نااہل قرار دیئے جانے کی وجہ سے بھی انتخابات کے لئے مزید وقت درکار ہو گا۔ وفاقی دارالحکومت کے باخبر حلقوں کے مطابق جن سابق ارکان اسمبلی کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات ہیں انہیں نااہل قرار دے دیا جائے گا اور یہ خاصی بڑی تعداد میں ہیں۔ ان کے مقدمات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کے بعد ان کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ ایسی صورت میں امیدواروں کی بڑی پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ ہو گی اور انتخابات کی تاریخ کو آگے کرنا ضروری ہو جائے گا۔ الیکشن کمشن 25 جولائی کے انتخابات کو ملتوی کرنے کے بعد حلقہ بندیوں اور دیگر معاملات کے لئے چند ماہ لے گا اور پھر حتمی طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا جو موجودہ موسم گرما کے خاتمے کے بعد ہوں گے۔ انتخابی امیدواروں کے لئے جو طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے اس کے پیس نظر بھی انتخابات اععلان کردہ تاریخ پر نہیں ہو سکتے۔ اعلیٰ سطح پر طے کیا جا رہا ہے کہ انتخاب لڑنے والوں کو نیب، ایف آئی اے، سٹیٹ بنک اور سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمشن وغیرہ سے کلیرنس حاصل کرنا لازمی ہو گی کہ وہ کسی مقدمے کا سنگین الزام میں تو ملوث نہیں۔ انہوں نے بنکوں اور مالیاتی اداروں سے قرصہ تو معاف نہیں کرایا یا وہ سرکاری واجبات کے حوالے سے نادہندہ تو نہیں۔ باخبر حلقے بتاتے ہیں کہ اس طریقہ کار کے تحت موجودہ امیدواروں میں سے چالیس سے پچاس فیصد تک انتخاب لڑنے کے اہل نہیں رہیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv