تازہ تر ین

حکومت پنجاب کا آخری روز آرٹسٹ سپورٹ فنڈکے وظائف جاری

لاہور (ریاض صحافی) پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری روز آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے ایک سال سے رکے وظائف جاری کردیئے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز الحمرا میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن عطا محمد اور اطلاعات اور کلچرل کے سیکشن آفیسر وقار عظیم جپہ نے 20 آرٹسٹوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر اداکار جواد وسیم تھے۔ جن آرٹسٹوں کو 60 ‘ 60 ہزار کے امدادی چیک دیئے گئے ان میں سعید سہکی‘ بشریٰ صادق‘ ذوالفقار احمد‘ گلزار حسین‘ حبیب علی‘ فقیر حسین‘ صفدر نیاز‘ محمد الیاس‘ نسرین بیگم‘ افشاں عباس‘ ریحانہ شبنم‘ زاہدہ جبیں‘ مروت حسین‘ نگار سلطانہ‘ زرقا‘ اعجاز حسین اور علی جان شامل ہیں جبکہ باقی 1180 آرٹسٹوں کے چیک انہیں چند روز میں ادا کردیئے جائیں گے۔ اس موقع پر وقار جپہ نے ”خبریں“ کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے 8 برس قبل آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کا اجراءکیا جس میں 138 آرٹسٹوں کو 5 ہزار سے 25 ہزار ماہانہ کے وظائف دیئے جاتے تھے مستحق فنکاروں کی تعداد اب 1200 ہوچکی ہے۔ امدادی چیک کے حصول کیلئے آرٹسٹوں کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ وہ کیشئر کے دفتر کے کئی چکر لگاتے جس پر فیصلہ کیا گیا کہ انہیں خدمات کارڈ
جاری کئے جائیں جن کے ذریعے وہ امدادی رقم اپنے بینک اکاﺅنٹ سے حاصل کرسکیں۔ اس کام پر مہینوں کام ہوتا رہا۔ خدمت کارڈ بنے جن پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی تصویر بھی تھی اس دوران سپریم کورٹ کی جانب سے سرکاری اشتہارات کے تشہیری مواد پر حکمرانوں کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ جس کے باعث خدمت کارڈ جاری نہ ہوسکے اس وجہ سے امدادی رقوم کی تقسیم میں تاخیر ہوئی ہے۔ وقار جھپہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جاتے جاتے فلم انڈسٹری میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر 14 فنکاروں کو ”کمال فن ایوارڈ“ دینے کی منظوری بھی د ی ہے جس میں انہیں ایوارڈ کے ساتھ تین تین لاکھ روپے بھی دیئے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv