تازہ تر ین

قومی ٹیم ہیڈنگلے ٹیسٹ جیتنے کے لئے فیورٹ

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے بعد ہیڈنگلے لیڈز میں جمعے سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم پاکستان فیورٹ ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لئے 118ٹیسٹ میچوں میں ریکارڈ 10099رنز اسکور کر نے والے یونس خان کہتے ہیں کہ لارڈز میں 9وکٹ سے ہارنے کے بعد انگلش ٹیم کو وہ دباو¿ میں دیکھ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ خاصے دباو¿ میں ہیں ،اگر کپتان بڑی اننگز نہیں کھیلے گا، تو ٹیم کیسے اٹھے گی۔انگلش ٹیم نے اسٹونمین کی جگہ کیٹون جنگس کو اسکواڈ میں جگہ ضرور دی ہے،البتہ اصل ذمہ داری سابق کپتان کے خیال میں تجربے کار الیسڑا کک کے کاندھوں پر ہوگی،انھیں بڑی اننگز کھیلنا ہوگی۔پاکستان ٹیم کے سوال پر بات کرتے ہوئے 40 سالہ یونس خان کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ عثمان صلاح الدین لیڈز میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔یونس خان جو اسلام آباد میں موجود ہیں ،کا کہنا تھا کہ عثمان تین سیریز سے ٹیم کے ساتھ ہیں،اچھی بات ہے کہ انھیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ سننے میں آرہا تھا کہ فخر کو زخمی بابر کی جگہ موقع دیا جا رہا ہے،تاہم عثمان کو ایک مڈل آرڈر بیٹس مین کی حیثیت سے ان کے اصل نمبر پر کھلانے کا فیصلہ درست ہوگا۔یونس خان 2006ءمیں انگلش کاونٹی یارکشائر کے لئے کھیل چکے ہیں ،جس کا ہیڈ نگلے لیڈز ہوم گراونڈ ہے،جب کہ اگست 2006ء میں وہ موجودہ چیف سلیکڑ انضمام الحق کی کپتانی میں ہیڈنگلے پر ٹیسٹ میچ بھی کھیل چکے ہیں،جہاں دوسری اننگز میں انہوں نے 173رنز کی اننگز کھیلی تھی۔یونس خان کے مطابق ہیڈنگلے کی پچ پر گھاس نہیں ہوتی،یہاں گیند سیم اینڈ سوئنگ کرتا ہے،جیمز اینڈرسن ایک تجربے کار بولر ہیں،ان کنڈیشنز میں وہ پاکستانی بیٹس مینوں کے لئے چیلنج ہونگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv