انوکھی شادی ۔۔۔سونے کا سہرا ، 5 سو ، ایک ہزار کے نوٹ نچھاور موبائل فون اور سوٹ بھی بانٹے

ملتان (نیا اخبار رپورٹ) ملتان میں ایک اور انوکھی اور مہنگی شادی کی دھوم مچ گئی ،سونے کا سہرا سجانے کیساتھ ساتھ باراتیوں میں موبائل فونز تقسیم کئے گئے ، اندرون شہر کے جیولر عربی قریشی کی شادی کی تقریب تھی جس میں سفید گھوڑوں سے جتی ہوئی بگھیوں پر بارات میں دلہا نے سونے کا سہرا سجایا ہوا تھا،دلہا پر اسکے بھائی نے 5سو اور ہزار کے نوٹ نچھاور کئے اس دوران موبائل فون اور سوٹ بھی بانٹے گئے جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور حرم گیٹ چوک پر ٹریفک بری طرح بلاک ہو گئی اس سے قبل بھی ملتان میں شیر پر سواری ،لیموزین پر بارات اور بڑے پیمانے پر جہیز دئیے جانے کی وجہ سے شادیاں مشہور ہوچکی ہیں۔

یہ اپریل فول نہیں ۔۔۔ سرکار نے پٹرول اور ڈیزل سستا کر دیا

اسلام آباد (نیا اخبار رپورٹ) وفاقی حکومت نے ماہ اپریل کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2روپے 7 پیسے اور 2 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ، مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں مارچ کی سطح پر برقرار رہیں گی، اطلاق رات 12 بجے ہوگیا۔ پٹرول کی نئی قیمت86 روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی 96.45 روپے فی لٹر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 76.46روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 65.30 روپے فی لٹرپر برقرار رکھی گئی ہے ۔ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے فی لٹر اضافہ کی سفارش کی تھی۔اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں55 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔

قطرایئرلائن کی بنکاک سے دوحہ جانیوالی پروازجیسے ہی 39ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچی تو جہاز کے اندر ایسی چیز آگئی کہ مسافروں کے اوسان خطاءہوگئے، مسلسل چار گھنٹے چہاز کے اندر بھی پروازیں شروع رہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔

دوحہ (ویب ڈیسک) بنکاک سے دوحہ جانے والی پرواز کے دوران طیارے میں چار گھنٹے تک پرندہ اڑتا رہا اور کوئی بھی اسے پکڑ نہ سکا۔قطر ایئرلائن کی پرواز کے مسافروں کے لیے بنکاک سے دوحا کا سفر اس وقت دلچسپ بن گیا جب 39 ہزار فٹ کی بلندی پرجہاز میں اچانک پرندہ اڑنے لگا جسے دیکھ کر مسافر حیران رہ گئے۔مسافروں نے پرندے کو پکڑنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ اپنی پھرتی کی وجہ سے کسی کے ہاتھ نہ آیا۔ طیارے کے عملے نے بھی پرندے کو پکڑنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن انہیں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر چار گھنٹے بعد طیارہ لینڈ ہونے پر وہ خود ہی باہر نکل گیا۔ پرندے کی وجہ سے مسافروں کا سفر یادگار بن گیا اور وہ اس دلچسپ لمحات کی یادیں لے کراپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

”ملالہ کھوتی۔۔۔ مسلمانوں کی بیٹی نہیں ہو سکتی کیونکہ۔۔۔“ خادم حسین رضوی نے ملالہ پر ’حملہ‘ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) ملالہ یوسف زئی کے پاکستان آتے ہی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ملالہ یوسف زئی جیسی لڑکی مسلمانوں کی بیٹی نہیں ہو سکتی جو کافروں کی بولیاں بولتی ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں ”جو قوم بہنوں اور بیٹیوں کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتی تھی آج ان کیساتھ بیٹھ کر فلمیں دیکھتی ہے اور پھر ملالہ کی بات کرتے ہیں۔ ملالہ ’کھوتی’ نے کیا کرنا تھا، اس نے تو ایسا ہی کرنا تھا، جو کافروں نے بولیاں بولنی تھیں وہ اتنی سی بچی بول پڑی۔ اس نے کہا کہ مسلمانوں کو سلمان رشدی کیخلاف احتجاج نہیں کرنا چاہئے تھا۔ جو بولی کافروں نے بولنی تھی، وہ اتنی سی لڑکی نے بول دی، کبھی اوباما اس کیساتھ ملاقات کر رہا ہے، کبھی کسی پارلیمینٹ میں خطاب کر رہی ہے۔ میں نے کہا کہ مسلمانوں کی بیٹیاں ایسی نہیں ہوتیں، مسلمانوں کی بیٹیاں ایسی ہوتی ہیں جیسی میں آپ کی بات سنانے لگا ہوں۔
حضرت محمد بن سلیمان جزولی ظہر کی نماز پڑھنے گئے، ایک کنویں پر گئے وہاں نہ ڈول اور نہ رسی تھی، وہ کنویں کا چکر لگانے لگے، قریب کے مکان میں چھوٹی سی بچی یہ منظر دیکھ رہی تھی کہ شیخ پریشان ہیں۔ اس نے آواز دیکھ کر پوچھا کہ حضرت جی کیا پریشانی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ظہر کی نماز پڑھنی ہے، وقت بھی کم ہو گیا ہے اور کنویں پر نہ ڈول ہے نہ رسی ہے۔ اس بچی نے کہا کہ ذرا ٹھہریں میں آ رہی ہوں۔

دانیال عزیز کا الیکشن کمیشن ارکان کی گرفتاری کا مطالبہ دھمکی، مقدمہ درج کیا جائے، فواد چودھری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان فوادچودھری نے دانیال عزیز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دانیال عزیزکاالیکشن کمیشن ارکان کی گرفتاری کامطالبہ دھمکی ہے،یہ سب کچھ وزیراعظم اورنااہل لیگی قیادت کے ایماپرہورہاہے،وزیر مملکت کیخلاف آئینی ادارے کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا جائے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہناتھا کہ دانیال عزیز دھمکیاں دے کر مرضی کی حلقہ بندیاں کرانا چاہتے ہیں،عدلیہ،سینیٹ کے بعدحکومت نے الیکشن کمیشن کودھمکیاں دینی شروع کردیں،حکومت 24 گھنٹے کے اندرپوزیشن واضح کرے۔

مسلم لیگ ن آج سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

سوات(ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہرسوات میں مسلم لیگ ن آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اورمریم نواز جلسے سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آج سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کےلئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ سوات پہنچے گے جہاں امیرمقام سمیت دیگر پارٹی رہنما ان کا استقبال کریں گے۔جلسہ گاہ کی سکیورٹی کےلئے 1200 سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور جلسے کےلئے 8 واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔

وزےراعلیٰ شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں سی ٹی سکین سنٹر او رہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا

شیخوپورہ(ویب ڈیسک)وزےراعلیٰ شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں سی ٹی سکین سنٹر او رہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا۔پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو اعلی معیار کی ادویات مفت دی جا رہی ہیں:شہبازشریف۔اب عام آدمی بھی وہی دوائی استعمال کررہاہے جو گورنر، وزیراعلی ،اشرافیہ اور ان کے بچے استعمال کرتے ہیں پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے، عوام کو علاج و تشخیص کی جدید سہولتیں انکی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیںصوبے کے تمام اضلاع میں سی ٹی سکین کی جدید مشینیں نصب کی جا رہی ہےں، مریضوں کو 24گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت مفت حاصل ہوگی گزشتہ ساڑھے 4سالوں میں سکینڈری سطح پر 25 اور ٹرشری لیول پر 15ہسپتال بنائے ہیں، 8ہزار بستروں کا اضافہ کیاگیا ہے
ہسپتالوں میں 180آپریشن تھیٹرز بنائے گئے ہیں، بستروں پر 452وینٹی لےٹرز لگائے گئے ہیں جبکہ 5 ایم آر آئی مشینیں نصب کی گئی ہیں 20موبائل ہسپتال پوری طرح فنکشنل ہیں جبکہ 20مزید ہسپتال جلد پہنچ رہے ہیں،یہ ہسپتال دور دراز کے علاقوں میں معیاری طبی سہولتیں فراہم کررہے ہیں نیب آئینی ادارہ ہے اسے جانچ پڑتال کرنے ،کرپشن کا کھوج لگانے کا پورا حق ہے،ہم اس ادارے کا احترام کرتے ہیں
قانو ن کی بالادستی کےلئے میںنیب کے دفتر بھی گیا،تاہم نیب کو چاہےے کہ جہاں خرابی ہے اسے ضرور پکڑے لیکن جہاں اچھا کام ہوا ہے اسکی ستائش بھی کیجائے اگر گدھے اور گھوڑے کو ایک ہی طرح ہانکیں گے تو لوگ کام کرنا چھوڑ دیں گے:وزیراعلی بلاشبہ اچھے لوگ کام کرتے ہیں اور ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہےے اور کام کرنے وا لے اچھے افسران کی ستائش ہونی چاہےے جو کرپشن کرے اس کا بلاامتیاز او ربے لاگ احتساب ہونا چاہےے:وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو لاہوریکم اپریل : وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے آ ج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں سی ٹی سکین سنٹر او رہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا -وزیراعلی نے افتتاح کے بعد سی ٹی سکین سنٹر اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا دورہ کیا -وزیراعلی نے سی ٹی سکین مشین کا معائنہ کیا اور عملے سے گفتگو کی-وزیراعلی نے جدید سی ٹی سکین مشین کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کیا او رعملے کو مبارکباد دی-وزیراعلی نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کے مختلف حصے دیکھے -وزیراعلی کو بتایا گیاکہ اس کلینک میں روزانہ تقریبا 80مریض آتے ہیں جنہیں ادویات اور علاج معالجہ مکمل طو رپر فری فراہم کیا جاتا ہے-سیکرٹری پرائمری و سکینڈری صحت علی جا ن نے وزیراعلی کو سی ٹی سکین سنٹر اور ہیپا ٹائٹس فلٹر کلینک کے بارے میں بریفنگ دی- وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شیخوپورہ کے عوام کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت کی تزئین و آرائش ،تعمیر نو اور اس میں قائم کئے گئے مختلف نئے شعبوں پر مبارکباد دیتا ہوں-اس ہسپتال میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں روزانہ 70سے80مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے- ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات دی جا رہی ہیں- انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو اعلی معیار کی ادویات مفت دی جا رہی ہیں،ان ہسپتالوں میں وہی اعلی معیار کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جو ا شرافیہ استعمال کرتی ہے-ان ہسپتالوں میں عام آدمی کو وہی دوائی مل رہی ہے جو گورنر ، وزیراعلی اور دیگر امرائ استعمال کرتے ہیں-ہم دن رات محنت کے باعث ان ہسپتالوں میں اعلی معیار کی ادویات کی فراہمی میں کامیاب ہوئے ہیں-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں سی ٹی سکین کی جدید مشینیں نصب کر رہی ہے اور مریضوں کو 24گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت مفت حاصل ہوگی-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے اور عوام کو علاج و تشخیص کی جدید سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں-انہوںنے کہاکہ سی ٹی سکین مشینوں کو چلانے کے لئے ایسا نیا نظام متعارف کرایا گیاہے جو 24گھنٹے کام کرے گااور جان بوجھ کران مشینوں کو کوئی خراب نہیں کرسکے گا-انہوںنے کہاکہ سی ٹی سکین کی یہ مشینیں تمام ضلعی ہسپتالوں میں لگ رہی ہیں اور پنجاب حکومت نے اس حوالے سے سی ٹی سکین مشینوں کے مینوفیکچر ز سے معاہدہ کیا ہے -اب مریضوں کو سی ٹی سکین کے لئے خوار نہیں ہونا پڑے گااو رکوئی انہیں یہ نہیں کہے گا کہ ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین خرا ب ہے ، مریضوں کو اب 5ہزار روپے دیکر باہر سے سی ٹی سکین کرانے پر مجبور نہیں کیا جاسکے گا،ہم نے پرانا نظام دفن کر دیاہے-2سال قبل جو خواب دیکھا تھا اسے عملی تعبیر دی ہے-انہوںنے کہا کہ 20سی ٹی سکین مشینیں آ چکی ہیں جن میں سے 15نصب ہو چکی ہےں مزید بھی تیزی سے لگائی جا رہی ہیں،اسی طرح22 ڈی ایچ کیو ہسپتالوںمیںہیپا ٹائٹس فلٹر کلینکس قائم ہوچکے ہیں-شیخوپورہ کے ہسپتال میں بھی فلٹر کلینک قائم ہے اور یہاں بچوں کا وارڈ بھی بنایا گیا ہے- انہوںنے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کی تزئین و آرائش کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور یہ منصوبہ مکمل ہونے کو ہے، اس ہسپتال میں فزیوتھراپی کا بھی اہتمام کیا گیاہے،یہ ہسپتال یورپ کے ہسپتالوں کی مانند ہوگا اور یہاں مریضوں کو اعلی معیار کی طبی سہولتیں ملیں گی- انہوںنے کہاکہ ہم نے صحت کے شعبہ میں گزشتہ ساڑھے 4سال میں بے مثال اقدامات کئے ہیں اور شعبہ صحت میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے- صوبے بھر میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنائے گئے ہیں-گزشتہ ساڑھے 4سال میں سکینڈری سطح پر 25 اور ٹرشری لیول پر 15ہسپتال بنائے گئے ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں 8ہزار بستروں کا اضافہ کیاگیا ہے- موبائل ہسپتالوں کے ذریعے دور دراز علاقوں کو علاج و تشخیص کی سہولتیں ان کے گھروں کی دہلیز پر دے رہے ہیں۔

وِلنز کا دل دہلانےوالے آرنلڈ دل کے مرض کا شکار ہو گئے

نیویارک (شوبزڈیسک) وِلنز کا دل دہلانے والے آرنلڈشوارزنیگردل کے مرض کا شکار ہو گئے۔ فلموں میں طاقتور روبوٹ بن کر لوگوں کا دل دہلا نیوالے آرنلڈ شوارز نیگردل کے مرض کا شکار ہو گئے ہیں جن کی کیلیوفورنیا میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور سرجری کے بعد جیسے ہی آرنلڈ ہوش میں آئے تو انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے لئے پیغام دیا کہ آئی ایم بیک یعنی میں واپس آگیا ہوں جو ان کی مشہور فلم ٹرمینیٹر کا ڈائیلاگ بھی ہے۔واضح رہے کہ 70سالہ آرنلڈ شوارزنیگر نہ صرف مسٹر اولمپیاکے ٹائٹل اورمعروف ایکشن ہیرو کے طور پر دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں ۔
بلکہ کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

فلمی خاندان میں پیدا ہونے کے فائدے ہیں‘ سونم کپور

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ ادا کار سونم کپورنے کہا ہے کہ فلمی خاندان میں پیدا ہونے کے فائدے ہیں ¾ ٹیلنٹ نہیں تو پھر کچھ نہیں ۔تفصیلات کے مطابق سونم کپور نے اپنے کیریئر کا آغاز 17 سال کی عمر میں کیا ¾ 21 سال کی عمر میں ان کی پہلی فلم ’سانوریا‘ ریلیز ہوئی۔انہوں نے اب تک اپنے کیریئر میں جتنی کامیابی دیکھی اس سے زیادہ ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود ان کے جوش میں کوئی کمی نہیں آئی۔سونم کپور کو باقی اداکاروں کے بچوں کی طرح کئی مرتبہ آسانی سے سینما میں داخل ہونے کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اس حوالے سے سونم کپور نے ایکسپریسو کے شو پر دلچسپ انٹرویو بھی دیا۔سونم کپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم صرف کامیاب اداکاروں کے گھر پیدا ہوئے ہیں لیکن اس کے بعد سے آگے ہمیں ہمیشہ بےحد محنت کرنی پڑی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھی اداکار دھنوش نے فلم رانجھنا کی شوٹنگ کے دوران سونم کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ اور باتوں پر فوکس کرنے کے بجائے بےحد محنت کریں اور کیریئر میں ان کا یہ مشورہ کام بھی آیا۔انیل کپور کی بیٹی ہونے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ہاں اسٹارز کے بچے ہونے کے اور فلمی خاندان میں پیدا ہونے کے فائدے تو بہت ہیں لیکن آخر میں اگر آپ ٹیلنٹڈ نہیں تو کہیں آگے نہیں جاپائیں گے۔سونم نے کہا کہ آج کل جو اداکارائیں کام کررہی ہیں اور ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جیسے عالیہ بھٹ، سارا علی خان اور جھانوی یہ سب سینما کےلئے پہلے سے تیار ہیں تاہم سونم اپنے وقت میں اس صورتحال کے لیے تیار نہیں تھیں۔

فلم ”شدت“کی کاسٹ میں سری دیوی کی جگہ مادھوری ڈکشٹ شامل

ممبئی (شوبزڈیسک) فلم ساز کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی بالی ووڈ فلم ”شدت“ میں سری دیوی کی جگہ مادھوری ڈکشٹ نے لے لی ہے۔تاہم اب اس فلم کے مرکزی ہیرو کے حوالے سے جھگڑا سامنے آیا ہے ، اطلاعات ہیں کہ فلم کی ٹیم نے سنجے دت کو فلم سے خارج کردیا۔ پہلے اطلاعات تھیں کہ شدت میں سنجے دت مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ، تاہم خبر آئی ہے کہ فلم میں مرکزی اداکارہ کی تبدیلی کے بعد مرکزی اداکار کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دکن کیرونیکل کے مطابق اب شدت میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ سنجے دت نہیں بلکہ انیل کپور یا جیکی شروف میں سے کوئی ایک رومانس کرتا نظر آئے گا۔ذرائع کے مطابق فلم کی ٹیم کی پہلی کوشش یہی ہے کہ انیل کپور کو فلم میں کاسٹ کیا جائے ، تاہم خبریں ہیں کہ وہ دیگر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف رہنے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوسکیں گے۔