کابل(ویب ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے 2 دھماکوں کے نتیجے میں صحافیوں سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پہلا دھماکا ششدرک کے علاقے میں افغان خفیہ ایجنسی ‘این ڈی ایس’ کے دفتر کے قریب ہوا، جبکہ دوسرا دھماکا 15 منٹ بعد وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر اُس وقت ہوا، جب وہاں صحافی اور سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔