کراچی(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو ابھی لندن والے سے ا?زاد کرایا ہے اب مستقل قومی مصیبت کے ہردھڑے سے ا?زاد کروائے گی۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں پہلے گولی بعد میں بات کا نعرہ لگا کر نفرت ،خوف اور دہشت کو فروغ دیا گیا لیکن آج اس علاقے میں کھڑے ہوکر جئے بھٹو کا نعرہ لگا کر خطاب کرنے پر خوشی ہے،اہل کراچی کو سلام پیش کرتا ہوں، میں یہاں پیدا ہوا اور یہیں اسکولوں میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔یہ بھی پڑھیں: ایک بے گناہ کا بھی خون بہائے بغیر کراچی میں امن قائم کیا، مراد علی شاہبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طاقت کے زور پر پیپلزپارٹی کی حمایت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کچھ بھی کہے کراچی والے جانتے ہیں کہ تاریکیوں اور نسل پرستوں کے دور میں کوئی کھڑا تھا تو وہ صرف پیپلزپارٹی تھی،ہمیں یاد ہے کہ گھروں میں گھس کر پی پی کے کارکنوں کو جلا دیا گیا لیکن دیکھ لو ہم فنا نہیں ہوئے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہوچکا ہے ہم نے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا اب مستقل امن کے لیے پولیس کو سیاسی بھرتیوں کو پاک کرنا ہوگا،پیپلزپارٹی نے کراچی کو ابھی لندن والے سے ا?زاد کرایا ہے اب مستقل قومی مصیبت کے ہردھڑے سے ا?زاد کروائے گی، مستقل قومی مصیبت نے 30 سالوں میں کراچی والوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے دور میں ایم کیوایم مافیابن کر حکومت کرتی رہی لیکن کبھی پانی اور بجلی کی کمی کو ختم نہیں کیا، اگر الطاف حسین برا ہے تو اس کے ساتھی اور سہولت کار بھی برے ہیں،اگر الطاف حسین برا ہے تو اس کو چھوڑ کر اپنی دکان چمکانے والے بھی برے ہیں تاہم فیصلہ کراچی کی عوام نے کرنا ہے، ہم الطاف حسین کی سیاست کے پہلے دن سے خلاف ہیں جو اپنے لیڈر کے نہ ہوسکے وہ کراچی والوں کے کیسے ہوں گے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد کراچی میں صفائی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے ہم پورے شہر کو صاف کرنا چاہتے ہیں لیکن اس صفائی کے کام میں ایم کیوایم رکاوٹ بن رہی ہے، ایم کیوایم کراچی کو صاف نہیں دیکھنا چاہتی کیونکہ ان کی سیاست کچرے پر اٹکی ہوئی ہے، ایم کیوایم جانتی ہے کہ اگر شہر صاف ہوگیا تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی، جو لوگ صفائی کے مسئلے پر اکٹھے نہیں ہوسکے وہ کراچی کے بڑے مسائل پر کیسے متحد ہوں گے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ حکومت نے کے ایم سی کو اربوں روپے دیے جن کا کوئی حساب نہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے میئر کراچی کو اربوں روپے دیئے تاکہ کھل کر کام کریں لیکن جب کوئی ان سے پیسوں کا حساب مانگتا ہے تو وہ اختیارات کا رونا روتے ہیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان اور الطاف حسین ایک دوسرے کا عکس ہیں ایک ہڑتال کرتا ہے تو دوسرا دھرنا دیتا ہے،پہلے کراچی کو لندن سے بیٹھ کر چلایا جاتا تھا اور اب بنی گالا سے چلانے کے خواب دیکھے جارہے ہیں،عمران خان وہ شخص ہے جس نے کراچی والوں کو زندہ لاشیں کہا تھا اور اب اسی شہر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ووٹ کی عزت کے نام پر عزت نہیں مل سکتی اگر ا?پ مزدوروں، خواتین ،اقلیتوں ،ا?ئین وقانون ،پارلیمان اور عوام کی عزت کرتے ہوتے تو ا?پ کو عزت ملتی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

