تازہ تر ین

پنجاب حکومت اور مذہبی جماعت کے مذاکرات

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت اور مذہبی جماعت کے مذاکرات، وفاقی حکومت کے فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد کا وعدہ، ظفرالحق رپورٹ شائع اور مقدمات ختم کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ حکومت نے فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد کا وعدہ کرلیا۔ ظفرالحق رپورٹ بھی وعدے کے مطابق شائع کی جائے گی۔خیال رہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ نے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مذہبی جماعت کے پنجاب بھر میں دھرنے، لاہور، راولپنڈی، مری، لیہ، مریدکے اور بورے والا سمیت مختلف شہروں میں لاک ڈاو¿ن، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔مذہبی جماعت کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد اور مطالبات کی من و عن منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ مذہبی جماعت کے پنجاب بھر میں جاری دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم، کارکنان ڈنڈے اور ٹائر لے کر سڑکوں پر موجود ہیں۔ مذہبی جماعت کے دھرنے سے جی ٹی روڈ پر لاہور تا پشاور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv