تازہ تر ین

پنجاب حکومت کے بڑے کرپشن سکینڈلز منظر عام پر لائینگے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کا 29اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے اور پنجاب حکومت کے منصوبوں میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلزکو منظر عام پر لانے کا فےصلہ کےا ہے جبکہ سےنٹ مےں قائد حزب اختلاف کےلئے سےنےٹر اعظم سواتی کو متفقہ طور پر نامزد کا فےصلہ بھی کےا گےا ہے ۔جمعہ کو بنی گالہ مےں چےئرمےن تحرےک انصاف عمران خان کی صدارت مےں اجلاس منعقد ہوا جس مےں فےصلہ کےا گےا کہ 29 اپرےل سے ملک گےر انتخابی مہم شروع کی جائےگی جس کا آغاز لاہور میں عظیم الشان جلسہ عام کے انعقاد سے کےا جائےگااورعمران خان لاہور کے جلسے میںانتخابی مہم کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، جبکہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری کے حوالے سے حکومتی بیانات پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کو پی آئی اے اور سٹیل ملز یونینز سے فوری رابطے کی ہدایت کی گئی جبکہ پارٹی کے اےنٹی کرپشن سیل کو پنجاب میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اجلاس مےں سےنٹ مےں قائد حزب اختلاف کے معاملے کو بھی زےر بحث لاےا گےااور کہا گےا کہ22مارچ تک نو منتخب سینٹرز کو اپنی جماعتی وابستگی واضح کرنا ہے ،سینٹ میں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کا حق ہے اس دوران سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے اعظم سواتی متفقہ طور پر نامزد کےا گےا۔اجلاس میں رکنیت سازی مہم کی کامیابی اور عوام میں مقبولیت پر اطمینان کا اظہارکےا گےا اور مرکزی قائدین کو رکنیت سازی کیلئے اپنے اپنے علاقوں کے دوروں کی ہدایت کی گئی ۔ترجمان تحرےک انصاف کا کہنا ہے کہ اجلاس مےں فےصلہ کےا گےا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل جیسے اداروں کی نجکاری کسی طور قبول نہیں، نون لیگ اپنی مدت حکومت مکمل کرنے پر توجہ دے،اسٹیل مل اور پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی نجکاری اہم معاملہ ہے آئندہ مینڈیٹ لے کہ آنے والی حکومت کیلئے یہ ایجنڈا چھوڑنا چاہیے، مرکزی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی کرپشن میں بری طرح لت پت ہے تحریک انصاف کا اینٹی کرپشن سیل پنجاب حکومت کے منصوبوں میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز کی نشاندہی کرے گا، دستاویز اور شواہد کے ساتھ پنجاب کے وسائل پر مارے جانے والا ڈاکہ قوم کے سامنے لائینگے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دیگر منصوبوں کی طرح ملتان میٹرو بھی کمیشن کے پیسے سے شریفوں کی تجوریاں بھرنے کے لئے بنائی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملتان میٹرو منصوبے کے حوالے سے جس حقیقت کا میں نے مشاہدہ کیا اور ملتان کے باسیوں نے اس کی تصدیق بھی کی کہ اس منصوبے کا مقصد عوام کو سہولت پہنچانا نہیں تھا، بلکہ دیگر منصوبوں کی طرح ملتان میٹرو بھی کمیشن کے پیسے سے شریفوں کی تجوریاں بھرنے کے لئے بنائی گئی۔واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز ملتان میں پارٹی رکنیت سازی مہم میں حصہ لیا تھا، اس دوران انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ دورہ ملتان کے دوران میٹرو کی صورت میں سفید ہاتھی میری نگاہوں کے سامنے رہا۔ میٹرو میں ہمیں بسیں دکھائی دیں نہ ہی قابل ذکر مسافر۔ اسے زندہ رکھنے کے لئے بھی بڑی سبسڈی درکار ہے۔ عوام کی بجائے بلاشبہ یہ منصوبہ بیرون ملک تجوریوں میں کمیشن منتقل کرنے کیلئے بنایا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv