تازہ تر ین

نیب لاہور کے دفتر پر دھاوا بول کر ریکارڈ نذر آتش کرنیکا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نیب کے لاہور آفس پر حملہ کرنے کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں کہ نیب کو اس کی اطلاع مل گئی لہٰذا اس نے فوری طور پر حفاظت کے لئے رینجرز کو طلب کر لیا۔ رینجرز کی آمد پر حملہ کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تیاریاں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک رکن قومی اسمبلی اور ایک رکن پنجاب اسمبلی نے تیار کی ہے۔ سازش کا مقصد نیب کے دفتر میں آگ لگا کر اس کے ریکارڈ کو ختم کرنا تھا۔ ایک اطلاع کے مطابق نیب کی حراست میں موجود سابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ کو رہا کرانے کا منصوبہ بھی تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ دونوں ارمان اسمبلی نے اس مقصد کے لئے اپنے حلقے سے پانچ چھ ہزار افراد اکٹھے کرنے کا بندوبست کر لیا تھا۔ دفتر کو ریکارڈ سمیت نذر آتش کرنے کے لئے پٹرول کے ڈبے بھر لئے گئے تھے اور انہیں گاڑیوں میں بھی رکھ لیا گیا تھا۔ پروگرام کے مطابق ان افراد کو ایک جلسہ کے نام پر اکٹھا کیا جانا تھا جہاں سے انہیں پٹرول سمیت نیب کے دفتر روانہ کر دیا جاتا۔ یہ لوگ جلوس کی شکل میں جاتے اور اچانک حملہ کر کے آگ لگا دی جاتی۔ یہ لوگ ایسی صورتحال پیدا کرتے کہ ریکارڈ کے جلنے تک آگ بجھانے کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہو پاتی۔ اس دوران وہاں قید احد چیمہ کو بھی رہا کرا لیا جاتا لیکن نیب حکام کو کس طرح اس کی اطلاع مل گئی۔ انہوں نے فوری طور پر متعلقہ اتھارٹیز سے رابطہ کیا اور دفتر کی حفاظت کے لئے رینجرز بھیجنے کی درخواست کی۔ اس صورتحال کے پیش نظر رینجرز کو روانہ کر دیا گیا جنہوں نے دفتر کی سکیورٹی سنبھال لی۔ جس کا منصوبہ سازوں کو بھی علم ہوو گیا اور وہ اس پر عمل نہ کر سکے۔ بتایا گیا ہے کہ ان اطلاعات کے بعد ملک بھر میں نیب کے دوسرے دفاتر کی سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تا کہ کسی جگہ بھی کوئی شر پسندی نہ ہو سکے۔ واضح رہے کہ ان دنوں نیب کا لاہور آفس بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ کرپشن کے زیادہ تر ہائی پروف ائل کیسز کا ریکارڈ اسی دفتر کے پاس ہے اور اس قسم کا ریکارڈ پاکستان میں کسی اور دفتر کے پاس نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv