تازہ تر ین

پی ایس ایل میچوں کا پر امن اور محفوظ انعقاد یقینی بنایا جائیگا

لاہور (پ ر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رائیونڈ دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اجلاس میں رائیونڈ میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں پاکستان سپر لیگ تھری کے لاہور میں منعقد ہونے والے میچوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میچوں کا پرامن اور محفوظ انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ شائقین کو لاہور میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں دھماکہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایک گھناﺅنی سازش ہے۔ دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کی لازوال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پی ایس ایل تھری کے میچوں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں گے اور تمام متعلقہ اداروں کو قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مشترکہ اقدامات کے ذریعے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔دشمن پاکستانی قوم کو خوش نہیں دیکھنا چاہتا لیکن ہم نے اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصیرت سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ میچوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات گزشتہ برس لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل سے بڑھ کر ہونے چاہئیں۔سٹیڈیم کے اندر اور باہر بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کابینہ کمیٹی اس ضمن میں کئے جانے والے ہر اقدام کی خود نگرانی کرے اور انتظامات کا موقع پر جا کر جائزہ لیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرامن اور محفوظ ماحول میں میچوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کو جانفشانی اور تندہی سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی عزت اور وقار کا معاملہ ہے جس پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سٹےڈےم کے اندر اور باہر صفائی کے بہترےن انتظامات ہونے چاہئےں اور مےچ کے دوران سٹےڈےم کے اندر اور سٹےڈےم کے داخلی و خارجی راستوں پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے اور روٹ سمےت پورے لاہور کو برقی قمقموں سے روشن کےا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات مےں ہمےشہ غےر معمولی اقدامات کرنے پڑتے ہےں اور جذبے صادق ہوں تو پہاڑ جےسی منزل بھی آسان ہوجاتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاہورسمےت پنجاب کے دےگر شہروں مےں بھی سکےورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں۔ اجلاس میں شائقےن کو سٹےڈےم تک لے جانے کےلئے خصوصی بس شٹل سروس چلانے کا بھی فےصلہ کیا گیا۔ شٹل سروس کے ذرےعے شائقےن کو سٹےڈےم تک رسائی مفت حاصل ہوگی۔صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، ایوب گادھی، بلال یاسین، جہانگیر خانزادہ، خواجہ عمران نذیر، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نامور کالم نگار و دانشور عطاءالحق قاسمی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اؓظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv