تازہ تر ین

بافٹا ایوارڈز کا میلہ برطانوی شہزادی نے لوٹ لیا

بافٹا(ویب ڈیسک)آسکراورگولڈن گلوب ایوارڈزکے بعد اہم ترین برٹش فلمی ایوارڈز ’دی برٹش اکیڈمی ا?ف فلم اینڈ ٹیلی وڑن ا?رٹس‘ (بافٹا) کے میلے میں ہولی وڈ فلم ‘تھری بل بورڈز آو¿ٹ سائیڈ ایبنگ،مزوری‘ نے پانچ ایوارڈز جیت کر اگرچہ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔تاہم یہ میلا برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے جیت لیا، جو تمام فوٹوگرافرز ومہمانوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔71 ویں بافٹا فلم ایوارڈز کی تقریب لندن کے رائل البرٹ ہال‘ میں منعقد ہوئی، جس میں فلم ‘تھری بل بورڈز آو¿ٹ سائیڈ ایبنگ،مزوری‘ نے بہترین فلم، بہترین اداکارہ، معان اداکار، ا?و¿ٹ اسٹینڈنگ برٹش فلم اور اوریجنل اسکرین پلے کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔بافٹا کے لیے ‘تھری بل بورڈز آو¿ٹ سائیڈ ایبنگ،مزوری‘ کو سب سے زیادہ یعنی 9 نامزدگیاں ملی تھیں، جن میں سے اس نے 5 میں ایوارڈ حاصل کیے۔بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ’دی شیپ ا?ف واٹر‘ کے گیولرمو ڈیل ٹورو کو دیا گیا، اس فلم کو بھی 3 سے زائد کیٹیگریوں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اس فلم نے مجموعی طور پر تین ایوارڈ اپنے نام کیے۔بہترین اداکار کا ایوارڈ ’ڈارکیسٹ اور‘ کے گیری اولڈ مین لے اڑے، اس فلم کو بھی 9 کیٹیگریوں کے لیے نامزد کیا گیا تھا، تاہم اس نے صرف 2 ایوارڈ حاصل کیے۔بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ‘تھری بل بورڈز آو¿ٹ سائیڈ ایبنگ،مزوری‘ کی فرانسز میکڈورمن کو دیا گیا۔بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ’ا?ئی ٹونیا‘ کی ایلیسن جینی لے اڑیں، بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ ’کوکو‘ کو دیا گیا۔71 ویں بافٹا ایوارڈز کی میزبانی 71 سالہ اداکارہ جوئنا لیمولی نے کی، انہوں نے پہلی بار میزبانی کے فرائض سر انجام دیے، جب کہ وہ گزشتہ 17 سال بعد بافٹا کی پہلی خاتون میزبان بھی بنیں۔بافٹا ایوارڈز میں بھی متعدد اداکارفلم انڈسٹری میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف شروع کی گئی مہم کی سپورٹ میں سیاہ لباس پہن کر شریک ہوئے۔بافٹا ایوارڈز کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن بھی شامل ہوئیں، جو فوٹوگرافرز سمیت تقریب میں شامل دیگر افراد کی توجہ کا مرکز رہیں۔اگرچہ کیٹ مڈلٹن نے تقریب کے لیے سیاہ کے بجائے گہرے رنگ کے کپڑوں کا انتخاب کیا، تاہم ان کے شوہر سیاہ سوٹ میں شامل ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv