تازہ تر ین

بھارتی اداکارہ سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

ممبئی(شوبز ڈیسک ) اداکارہ سونم کپور کی گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سونم کپور اپنے قریبی دوست آنند آہوجا سے شادی کررہی ہیں۔ پہلے تو ان خبروں پر سونم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اب سونم نے اپنی شادی کی خبروں پر جواب دینے کے بجائے الٹا سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں صرف اداکاراﺅں سے ہمیشہ ان کی نجی زندگی کے بار ے میں سوال کیا جاتا ہے۔ کوئی رنبیر کپور اور رنویر سنگھ سے شادی کے متعلق سوال کیوں نہیں کرتا؟سونم کپور آنند آہوجا اور اپنے رشتے کے بارے میں عوامی مقامات پر بات کرنا کم پسند کرتی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں جب یہی سوال ان سے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ میری نجی زندگی میں مداخلت کرے۔، میری زندگی کا یہ حصہ صرف میرے کنٹرول میں ہے آپ مجھ سے میرے بارے میں بات کرسکتے ہیں اور میں اپنے بارے میں بتانے کے لیے تیار بھی ہوں لیکن اگر میرے ساتھ کسی اور شخص کی نجی زندگی کے بارے میں بات کی جائے گی تو اس کی عزت کا خیال کرتے ہوئے میں اس شخص کے بارے میں بات نہیں کروں گی۔ کسی کی نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے کے لیے اس کی اجازت لینی ضروری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv