تازہ تر ین

کم عمر میں جنسی ہراساں ہونیوالوں میں معروف اینکر بھی شامل

کراچی (ویب ڈیسک) سابق اینکر پرسن و معروف اداکارہ ثنا بچہ کا کہنا ہے کہ لوگ جنسی ہراسگی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں جو بہت ہی اچھی بات ہے لیکن ان میں آج بھی اتنی ہمت نہیں ہے کہ خود کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کر سکیں۔فیشن ماڈل و اداکارہ فریحہ الطاف کی جانب سے ٹوئٹر پر خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا گیا تو بہت سے لوگوں نے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، انہی لوگوں میں سے ایک ثنا بچہ بھی ہیں جنہوں نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر نہ صرف فریحہ الطاف کو خوب سراہا بلکہ اپنے بارے میں بھی بتایا۔ثنا بچہ نے فریحہ الطاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہراسگی کے خلاف بولنا کبھی بھی آسان نہیں رہا لیکن آپ نے اس بارے میں بات کی جس پر مجھے آپ پر بے حد فخر ہے۔ ثنا بچہ نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ بھی واقعہ ہوا ہے لیکن ان میں آج تک بھی اتنی ہمت نہیں ہے کہ اس کے بارے میں بات کرسکیں۔ثنا بچہ کے ٹویٹ کے جواب میں فریحہ الطاف نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ’ ثنا آپ بہت ہی مضبوط اور حساس ہیں، مجھے آپ کے دل کا پتہ ہے، آﺅ اس بارے میں بات کریں اور اس سب کو تبدیل کریں اور اس کو ختم کریں‘۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv