کرائسٹ چرچ(آئی این پی) کرس گیل کی بیماری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، گیل نے کیویز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 22 رنز بنائے تھے لیکن انہوں نے فیلڈنگ نہیں کی۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے 23 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کوچ سٹورٹ لا نے اپنے بیان میں کہا کہ گیل بیمار ہیں، ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے ہیں اور ایک دو روز میں ان کی صحت کے بارے معلوم ہو سکے گا اسلئے اس وقت ان کی دوسرے ایک روزہ میچ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔




























