تازہ تر ین

والد کی شہرت کو سیڑھی نہیں بنایا، اچھا اسکرپٹ ملا تو فلم کروں گی، مومل شیخ

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ والد کی شہرت کو کامیابی کی سیڑھی نہیں بنایا، اپنی صلاحیتوں کے بھروسے پر کیرئیر کی منازل طے کیں تاہم ٹی وی کے ساتھ اگر کسی اچھے اسکرپٹ کی آفر ہوئی تو فلم کروں گی۔مومل شیخ کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فنکار اپنے کردار اور پروجیکٹ کی نوعیت کو دیکھنے کے بعد کوئی فیصلہ کرتا ہے۔ میرے نزدیک معیار ہی اولین ترجیح ہے، بالی ووڈ بلاشبہ ایک بڑی فلم انڈسٹری ہے جہاں کے فلم میکر پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کی صلاحیتوں کے معترف ہیں مگر چند انتہا پسند عناصر کو انکی شہرت اور کامیابیاں ہضم نہیں ہوتیں۔ اسی لیے موقع ملتے ہی ان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کسی کی سفارش سے آپ کو چانس تو مل سکتا ہے مگر کامیابی نہیں۔ اس کے لیے آپ کو محنت کرنا ہوتی ہے۔ میرے والد جاوید شیخ شوبزانڈسٹری کی ایک معروف شخصیت ہیں ان کی صاحبزادی ہونے کے باعث کافی سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا پڑتا ہے۔ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کافی نروس ہوتی ہوں مگر سیٹ پر ان کا رویہ ایک پروفیشنل اداکار کی طرح ہی ہوتا ہے۔مومل شیخ نے کہا کہ بالی ووڈ کی طرح ہمارے ہاں بھی بہترین کام ہورہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہمارے والد نے ہم بہن بھائیوں کے درمیان کبھی فرق نہیں رکھا البتہ اچھے اور برے کی تمیز کے بارے میں ضرور بتایا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv