تازہ تر ین
ch-shujaat-hussain-and-pervaiz-elahi

چودھری برادران بھی شکنجے میں آگئے

لاہور (آن لائن) نیب نے چودھری برادران کی دوبارہ طلبی کے علاوہ ہاﺅسنگ سوسائٹیوں اور سرکاری آشیانہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور نیب نے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی اثاثہ جات کیس میں کل 15 دسمبر تک حاضر ہونے کانوٹس دیا ہے۔ نیب افسران چودھری برادران سے اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلات طلب کریں گے۔ نیب نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ چودھری برادران عدالت میں وکالتاً نہیں بلکہ خود حاضر ہوں اس سے قبل نیب نے پہلی بار طلب کرنے کے بعد اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 15 دن یعنی 25 نومبر تک مہلت دی تھی جس پر چودھری برادران کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر دوسری مرتبہ نوٹس بھیجا گیا۔ نیب کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیب عدالت میں اثاثہ جات کی تفصیلات نیب افسر کو پی شکریں جس پر دلائل بھی سنے جائیں گے۔ چودھری برادران کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اصالتاً 15 دسمبر کو نیب لاہور میں پیش ہونگے اور نیب عدالت کو اپنے اثاثہ جات کے حوالے سے تمام تفصیلات دیں گے۔ نیب نے پیرا گون اور آشیانہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور پیرا گون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور پیرا گون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا کو پی ایل ڈی سی کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات بھی لانے کی ہدایت کر دی ہے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے کوئی لیٹر موصول نہیں ہوا۔ ندیم ضیا کو کل جبکہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو آج طلب کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی
انسٹاگرام

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv