تازہ تر ین
tahirulqadri

لاہور کا موسم گرم ہونیوالا ہے ،قاتل آر پار ہونگے ، طاہر القادری نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ لاہور کا سیاسی موسم جلد بہت گرم ہونے والا ہے۔ قتل کرنے والے آر پار ہونگے تو ہم بھی دریا کے پار ہونگے۔ باقر نجفی کمیشن رپورٹ اعلیٰ درجے کی ہے۔ رانا ثناءاللہ ماڈل ٹاﺅن مقدمے کے اختتام پر پھانسی چڑھ جائیں گے۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی منصوبہ بندی کی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں بیرئیرز غیرقانونی نہیں تھے۔ بیرئیرز ہائیکورٹ کے حکم پر لگائے گئے تھے۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ 12تھانوں کا لشکر بیرئیرز ہٹانے نہیں گیا تھا۔ تجاوزات ہٹانے کےلئے ایل ڈی اے کو احکامات دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہباز شریف سرنڈر نہیں کریں گے تو ہم کرنا سکھا دیں گے۔ اگر عدالتوں نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیدیا تو ہم شور شرابا ختم کر دیں گے۔ نواز شریف کی طرح شور نہیں مچائیں گے۔ اب کی دفعہ احتجاج کا فیصلہ کیا تو دیگر جماعتوں کے ساتھ پیپلز پارٹی و تحریک انصاف بھی ساتھ ہوں گی۔ جلد وہ منظر دیکھنے کو ملے گا جب میرے ایک طرف پیپلز پارٹی اور دوسری طرف تحریک انصاف ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماڈل ٹاﺅن سانحہ کےلئے پانامہ طرز کی جے آئی ٹی بنائی جائے جس کے مانیٹرنگ جج جسٹس باقر نجفی ہوں۔ ریاست بچائیں گے حکومت گرائیں گے۔ ”حکومت گراﺅ“ تحریک میں بھی پی پی اور پی ٹی آئی ہمارا ساتھ دیں گی۔ اگر حکومت پنجاب نے سرنڈر نہ کیا تو اسے گرا دیں گے۔ پہلے احتساب، پھر اصلاحات اس کے بعد انتخابات ہونے چاہئیں۔ قتل کرانے اور حکم دینے والے خود مستعفی ہو جائیں۔ موجودہ حکومت کی موجودگی معیشت کی بربادی ہے۔ حکومت کا ایک دن کےلئے رہنا بھی ملک کےلئے خطرناک ہے۔ قانون کے مطابق پرامن جدوجہد کریں گے۔ سرنڈر نہ کیا جائے تو قانون اس کو خود گرا دیتا ہے۔ تمام قوتوں کو یکجا کر کے ظلم کے خلاف لڑیں گے۔ اینکر کے سوال کہ ”کیا آپ آج بھی پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کو کرپٹ سمجھتے ہیں؟“ کے جواب میں طاہرالقادری نے کہا کہ اس وقت ماڈل ٹاﺅن کے سنگل ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ایسا کوئی تبصرہ نہیں کروں گا جس سے اس کو نقصان پہنچے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv