لندن (آن لائن)باکسر عامر نے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فریال مخدوم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرنے کے باوجود بھی فریال مخدوم کو طلاق کیوں نہیں دی تھی ۔ باکسر عامر نے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فریال کو طلاق اس لئے نہیں دی کیونکہ اسلام میں حاملہ خاتون کو طلاق دینے کی اجازت نہیں ہے اسی لیے میں نے فریال کو طلاق دینے کا فیصلہ ترک کر دیا ہے ۔مزید یہ کہ میرے اہل خانہ نے بھی مجھے اس بات کا احساس دلایا کہ فریال میرے لئے کیا ہیں ۔ فریال نے بھی اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب ہم بہت خوش ہیں، ہمیں پوری امید ہے کہ اب ہم دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔




























