بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے بھارتی فلم انڈسٹری کو ’سبزی منڈی‘ قرار دے دیا۔دھرمیندر کا شمار فلم نگری کے شہرہ آفاق اداکاروں میں ہوتا ہے اور بھارتی سنیما کی تاریخ ان کے ذکر کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی ہے۔82 سالہ دھرمیندر نے اب تک فلمی کیرئیر میں 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’پھول اور پتھر‘، ’شعلے‘، ’یادوں کی بارات‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔کئی عشروں تک فلم نگری پر راج کرنے والے دھرمیندر نے آج کے بالی وڈ کو سبزی منڈی قرار دیا ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں فلم انڈسٹری ہمارے دور کی انڈسٹری سے بہت الگ ہے اور اب یہ سبزی منڈی بن گئی ہے، جس طرح منڈی میں سبزیاں خریدی اور بیچی جاتی ہیں اسی طرح یہاں بھی جم کر سودے بازی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل فلم اسٹار پیسوں کے لیے کہیں بھی گانے اور ناچنے کو تیار ہوجاتا ہے اور یہی نہیں یہ پیسوں کے لیے مالشی بھی بننے کو تیار رہتے ہیں۔دھرمیندر کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں اداکار پوری توجہ اور محنت سے کام کرتا تھا لیکن آج کل اداکار صرف پیسوں کے لیے کام کر رہے ہیں کیوں کہ ان کے لیے پیسہ ہی سب کچھ بن گیا ہے۔کبھی بھی ایوارڈ نہ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فلم نگری میں ایوارڈ لینا آنا چاہیے لیکن میں اتنا شاطر نہیں تھا اور نہ ہی مجھ میں ایسی کوئی خوبی تھی جب کہ اداکار ایوارڈ پانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہیں جو کہ مجھ سے نہیں ہوتے۔دھرمیندر ان دنوں اپنی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ’یملا پگلا دیوانہ 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

