تازہ تر ین

فوج نے قوم کو بحران سے نکالا اسکا کردار قابل تعریف


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رحمت علی رازی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اس حالت تک پہنچانے میں کردار اداکرے والے عرفان صدیقی کے عزیزجسٹس نے جوزبان استعمال کی وہ عدلیہ کی نہیں نواز کی زبان تھی، جج صاحب کو ایسی بات کرتے ہوئے اپنی اور عدلیہ کی عزت کا ہی خیال رکھ لیناچاہئے تھا، فوج نے بڑی توجہ کیساتھ ملک کو انتشار سے بچایاہے، دھرنے کے باعث عوام مشکل میں تھی اور حکومت مکمل بے بس ہوچکی تھی، ایسے حالات میں حسن توجہ سے کام لینے والے ادارے کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے ان ڈکٹیشن زدہ زبان استعمال کی جارہی ہے، حکومت سیاسی طور پر مکمل ناکام ہوچکی ہے ، یہ پیاز اور جوتے دونوں کھا رہی ہے ، وزیراعظم خاقان عباسی اپنے عہدے سے مذاق کررہے ہیں اور جو انہیں لکھ کردیاجاتا ہے بول دیتے ہیں، جن لوگوں نے ڈان لیکس والی خبر چلائی تھی وہی ختم نبوت ترمیم کے بھی پیچھے ہیں، سندھ کی سیاست میں جی ڈی اے کے بڑے جلسے نے ہلچل پیداکی ہے ، عمران خان بھی وہاں فعال ہیں، پیپلزپارٹی کو سیاسی طور پر نقصان ہوگا، سینئرصحافی امجد اقبال نے کہا کہ فوج دھرنا اٹھانے یا گولی چلانے کیلئے نہیں بلکہ ضمانتی کے طور پر گئی ، فوج کو عوام کے جان و مال کی حفاظت اور فساد کی صورت میں صرف گولی چلاسکتی ہے ، عدلیہ کو جذباتی ریمارکس نہیں دینے چاہئیں، صرف فیصلے اور ان پر عملدرآمد کرانا چاہئے، حکومت نے دھرنے کے معاملے میں فوج سے رابطہ کیا اور فوج نے جو کیا ملک و قوم کے مفاد میں کیا، اس میں کسی کی جیت یا ہار نہیں ہے ، فوج آج بھی ایسا ادارہ ہے جس پر پاکستانی عوام آنکھیں بند کرکے اعتماد کرتے ہیں، دھرنے والوں میں بھی دو گروپ سامنے آگئے ہیں، یہ الیکشن سے پہلے سیاسی نادانیاں ہوتی ہیں، حکومت کو لوگوں کو منانااور فنڈز دینا پڑتے ہیں، خمت نبوت ترمیم کے وقت تمام جماعتوں کے نمائندے موجودتھے اس لئے صرف ن لیگ کو نشانہ بنانا درست نہیں ہے، تحریک انصاف اندرون سندھ کام کررہی ہے ، جے یو آئی (ف) بھی متحرک ہے، جی ڈی اے ایک بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب رہی، پیپلزپارٹی کیلئے بڑی الارمنگ صورتحال ہے ، فوج کی ملک و قوم کیلئے قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنا چاہئے، سینئر تجزیہ کار سجاد بخاری نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت میں یاتو عقل نہیں ہے یا پھر کسی کی بات نہیں سنتے ، اپنے ہی لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں، صرف یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ زاہد حامد کا کوئی قصور نہیں تو پھر جسکا قصور ہے اسے سامنے لائیں، طے شدہ معاملے کو چھیڑنے کی ضرورت کیاتھی، ملک میں یہ تاثر ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، جس حکومت کا وزیر داخلہ یہ کہے کہ عدلیہ اور انتظامیہ نے آپریشن کیا اس کے عہدے پر بیٹھے رہنے کا کیا جواز بنتا ہے ، احسن اقبال کی عقل پر حیرت ہوتی ہے ، پیپلزپارٹی عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں یکسر ناکام رہی ہے ، زرداری کے آنے کے بعد تو عام ورک کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہی، بدقسمتی ہے کہ کرپشن کلچر یہاں پروان چڑھ چکا ہے ، جس میں سیاسی و مذہبی سب رہنما شامل ہیں، فوج کی پاکستانی بڑی عزت کرتے ہیں ، ہر جوان کی خواہش ہوتی ہے کہ شہادت حاصل کرے ، تجزیہ کار مکرم خان نے کہا کہ جسٹس صدیقی نے جو ریمارکس دیئے میڈیا پر ڈسکس ہورہے ہیں، عوام کی رائے ہے کہ جج صاحب نے اپنے حفظ مراتب سے تجاوز کیا ہے ، دھرنے کا معاملہ بخیر و خوبی نمٹانے پر فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے بعض عناصر کی جانب سے حدف تنقید بنایاجارہاہے، ن لیگ میں دراڑیں واضح نظر آنے لگی ہیں، بہاولنگر میں 3لیگی ایم این اے عالم داد لالیکا ، طاہر بشیر چیمہ اور اصغر شاہ ن لیگ کو چھوڑ چکے ہیں، نارووال میں یہ صورتحال ہے کہ احسن اقبال شاید اس بار الیکشن کمیشن بھی نہ کرسکیں، پیپلزپارٹی نے سندھ میں جو کریشن کی ہے اس کی شاید دیگر صوبوں میں مثال نہیں ملتی، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ایک بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب رہا، سندھی عوام کو اپنے نمائندے سوچ سمجھ کر منتخب کرنے چاہیں جو ان کے مسائل حل کرسکیں، بدقسمتی سے پاک فوج بارے بعض عناصر بڑی بے سروپا باتیں کرتے ہیں ، قوم کو اس پر کان نہیں دھرنے چاہئیں، رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج اس وقت تاریخ کے بدترین مورال پر ہے جس کی وجہ ذات پات کا نظام، عوامی سہولیات غیر معیاری رکھنا ہے ، ایمرجنسی پر سستی بڑھ رہی ہے خودکشیاں بڑھ رہی ہیں ، افسرا و ماتحت میں مارپیٹ عام ہوچکی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv