تازہ تر ین

میجر اسحاق شہید وطن عزیزکے قابل فخر فرزند تھے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف کالم نگار عطاءالرحمن نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ہر اہلکار و افسر میں حب الوطنی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے، کوئی جوان ضرورت پڑنے پر جان کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتا، میجر اسحاق شہید اس کی تازہ ترین مثال ہیں۔ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے پاک فوج بیرونی محاذ سے دشمن سے نبرآزا ہے تو اندرونی سطح پر بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔ جو دہشت گرد آج ہمارے لئے درد سر بنے اور بیرونی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ان کو کبھی ہم نے ہی پالا پوسا تھا۔ میجر اسحاق کی شہادت قابل فخر ہے تاہم تاصف ہوتا ہے کہ کاش یہ شہادت بیرونی دشمن کے ساتھ مقابلہ میں ہوتی، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی بیخ کنی بہت ضروری ہے۔ زرداری اس لئے نواز سے خفا ہی ںکہ ان کی اینٹ سے اینٹ بجانے والی تقریر کے بعد نواز نے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف کو مل کر حلقہ بندیو ںکا معاملہ حل کرنا چاہئے تا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہو سکیں۔ اسلام آباد دھرنے کے خلاف عدالت نے ازخود نوٹس لیا اور اب سماعت کے لئے 7 دن بعد کی تاریخ دیدی۔ عدالت سے درخواست ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سنیں تا کہ مسئلہ حل ہو۔ اسحاق ڈار کو بہت پہلے مستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔ پنڈت نہرو کا شادی کارڈ اُردو میں لکھا دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ اس زمانے کیں ہائی کلاس ہندو کمیونٹی میں یہ زبان عام تھی۔ سینئر صحافی خالد چودھری نے کہا کہ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں ہی مسلمان مسلمان کی آپس میں لڑائی شروع ہو گئی تھی یہ کہنا غلط ہے کوئی مسلمان مسجد یا بارگاہ پر حملہ نہیں کر سکتا۔ ہمیں حقائق کو تسلیم کرنا چاہئے پھر ہی مسائل حل ہوں گے۔ میجر اسحاق شہید کی بچے کے ساتھ تصویر دیکھ کر دل خون کے آنسو رویا، دہشتگردی کی صرف شاخوں کو نہیں جڑوں کو کاٹنا ہو گا۔ تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا۔ میثاق جمہوریت کے بعد نوازشریف کا سیاسی ریکارڈ گندا ہے، پیپلزپارٹی کو جب بھی ان کی ضرورت پڑی انہوں نے ساتھ نہ دیا۔ ان کے دور میں نیب اور رینجرز کا رول بھی سندھ اور پنجاب میں مختلف رہا۔ دھرنے میں جس طرح کی زبان استعمال کی جا رہی ہے وہ بیان نہیں کی جا سکتی۔ یہ لوگ کسی بیرونی ایجنڈے پر لگتے ہیں اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یورپ میں اس طرح کے انتہا پسندوں کے باعث ہی مذہب برائے نام باقی رہ گیا ہے۔ اسحق ڈار نے اب بھی وزارت نہیں چھوڑی بلکہ 3 ماہ کی چھٹی لی ہے۔ نوازشریف نہیں چاہتے کہ اسحق ڈار یا زاہد حامد استعفیٰ دیں۔ حدیبیہ کیس تک تو ڈار واپس نہیں آئیں گے۔ برصغیر کی اشرافیہ اُردو اور انگریزی زبان استعمال کرتی تھی۔ سینئر تجزیہ کار مکرم خان نے کہا کہ میجر اسحاق شہید وطن کے قابل فحر فرزند تھے۔ وہ بیس کمانڈر تھے کسی جونیئر افسر کو بھی بھیج کر بیس کنٹرول کر سکتے تھے لیکن ان کی عادت تھی کہ وہ خود ہمیشہ آگے رہتے تھے۔ کابل میں ”را“ کی قیادت میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں افغان انٹیلی جنس، سی آئی اے، بلوچ باغی اور مولوی فضل اللہ شامل ہوئے اجلاس میں پاکستان میں آئندہ دہشت گرد کارروائیوں کا ٹاسک دیا گیا اور بجٹ رکھا گیا۔ پاکستان میں دہشتگردوں کے سہولت کار اب بھی مضبوط ہیں۔ نوازشریف اور آصف زرداری کا بیک ڈور سے مسلسل رابطہ ہے۔ لیگی حکومت کی خواہش ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں میں پنجاب میں اسی طرح کمی کی جائے کہ کہیں ان کا ووٹ بنک متاثر نہ ہو۔ دو ماہ سے سڑکوں پر عدالتوں کی تضحیک جاری ہے جس کے باعث ہی دھرنے والے مولوی صاحب کا حوصلہ بڑھا ہوا ہے۔ دھرنے کا دیگر شہروں تک پہنچنا خطرناک ہو گا۔ نوازشریف اسحاق ڈار کی واپسی میں رکاوٹ ہیں وہ معاملے کو لٹکائے رکھنا چاہتے ہیں۔ ملک کو قرضوں کی دلدل میں جھونک کر وزیرخزانہ باہر بیٹھے ہیں۔ بھارت میں اُردو مدفون ہو چکی ہے۔ سینئر صحافی میاں سیف الرحمن نے کہا کہ پاک فوج پورے جوش و جذبے کے ساتھ دہشتگردوں کی بیخ کنی میں مصروف ہے۔ اسلام آباد دھرنے کے باعث زندگی کا نظام وہاں معطل ہے لوگ پریشان ہیں۔ آج عدالت نے بھی کہہ دیا کہ کیسز بھی سڑکوں پر ہی سن لیتے ہیں۔ کیا اب ملک کے تمام فیصلے سڑکوں اور چوکوں میں ہی ہوا کریں گے۔ حلقہ بندیوں کا مسئلہ جلد حل کرنا چاہئے ورنہ الیکشن تاخیر کا شکار ہوں گے جو بہتر نہ ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv