تازہ تر ین
shahbaz-sharif

شہباز شریف کا بزرگ میاں بیوی پر پولیس تشدد کیخلاف دبنگ ایکشن

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں بدلنے کیلئے مخلصانہ اقدامات کئے ہیںاورہماری ٹھوس اقتصادی پالیسیو ںکے باعث ملک ترقی کی شاہراہ پر ٹیک آف کر چکا ہے۔ آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں زیادہ محفوظ، پرامن ، خوشحال اور روشن ہے۔ ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی لےکن ہم نے دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا ہے۔میگا منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے اورہماری حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ آئندہ الیکشن بھی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ان خےالا ت کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کےا ۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہاکہ ملک کی تاریخ مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی سیاست کی گواہ ہے اور ہم نے ملکی و بین الاقوامی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی ہیں۔ آج ان پالیسیوں کے مثبت نتائج قوم کے سامنے ہیں۔ ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک بہتری کی جانب رواں دواں ہے۔ ملک میں امن قائم ہوا ہے اور روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت ملک کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کےلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ ہماری مخلصانہ کاوشوں کے باعث توانائی بحران اور دہشت گردی جیسے چیلنجز پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور آج ملک مےں لوڈ شےڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ دہشت گردی کے ناسور کا بھی بہت حد تک خاتمہ کردےاگےا ہے۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے ہر دور میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے عملی اقدامات کئے ہیںاورصدق دل کےساتھ عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ ہمارے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمارے دورمےں خوشحال، ترقی یافتہ ،روشن اورپرامن پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ محنت، امانت، صداقت اور دیانت کو شعار بناتے ہوئے ترقی کے سفر کو آگے بڑھارہے ہےں۔بے بنیاد الزامات لگانے والوںکوعوامی خدمت سے کوئی سروکار نہےں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی منفی سےاست عوام مےں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اوران شکست خوردہ عناصر نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کو کھوٹا کرنے کی کوئی کسر نہےں چھوڑی۔انہوںنے کہا کہ جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبر دار عناصر کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم قائداعظمؒ کے افکار اور تصورات کی روشنی میں پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سرگرم عمل ہےں اورہم صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور خدمت خلق کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) حامد علی مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سندھ کے علاقے خیرپور میں شاہ حسین بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوںکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں بزرگ جوڑے پر تشدد کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv