تازہ تر ین
MQM

ایم کیو ایم پاکستان میں بغاوت شروع ،دوسری بڑی پارٹی میں شمولیت کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے وابستہ اراکین قومی اسمبلی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سات اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے دو روز میں اہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔اسلام آباد میں ایم کیو ایم اراکین کی پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سابق صدر آصف زرداری اور ایم این اے فریال تالپور سے جاری ہیں۔ملاقات کرنے والوں میں سلمان مجاہد بلوچ، ڈاکٹر فوزیہ علی، خوش بخت شجاعت اور دیگر شامل ہیں۔دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان میں انتشار کے باعث ارکان کو توڑنے کے لیے آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو ٹاسک دے دیا۔ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کے درمیان سیاسی اتحاد کے بعد کراچی کی سیاست ایک نیا رخ اختیار کرچکی ہے۔اتحاد سے ایم کیوایم پاکستان کے کئی ارکان ناراض ہوگئے ہیں جن میں عامر خان، کشور زہرہ، شبیر قائم خانی، شاہد پاشا اور دیگر شامل ہیں۔ایم کیوایم میں انتشار کا سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے ا?صف زرداری نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر عاصم کو ٹاسک دیا ہےکہ وہ ایم کیوایم کے ارکان سے رابطے کریں جس پر ڈاکٹر عاصم بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم ایم کیوایم کے تین ممبران قومی اسمبلی اور ایک سینیٹر کی ا?صف زرداری سے ملاقات کراچکے ہیں اور وہ ایم کیوایم کے مزید کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری سے ایم کیوایم کے منحرف رکن سلمان مجاہد اور ڈاکٹر فوزیہ نے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کی پی پی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv