تازہ تر ین

قذافی سٹیڈیم سج گیا، پاکستان، سری لنکا میں ٹاکرا آج ہو گا

لاہور(این این آئی)پاکستان اورسری لنکاکے مابین آج ( اتوار ) قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، سٹیدیم کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ،سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو انہی کی زبان میں خوش آمدید کہا جائے گا۔اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کے گرد سنہالی زبان میں بینرز لگا دیئے گئے۔ سنہالی زبان میں بینرز نشتر سپورٹس کمپلیکس کے مرکزی گیٹ پر آویزاں کئے گئے ہیں۔یہ بینرز پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم کی اطراف کی سڑکوں پر اضافی لائٹیں لگا دی گئی ہیں اور تماشائیوں کی رہنمائی کے لیے پینافلیکس بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں جبکہ گراو¿نڈ اور انکلوڑرز کی صفائی مکمل کر لی گئی ۔”چارجگہ پر پارکنگ ہوگی جبکہ شائقین کو شٹل سروس سے پارکنگ اسٹینڈز سے اسٹیڈیم تک لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حفاظتی انتظامات میں رینجرز کی پانچ کمپنیاں تعینات ہونگی جبکہ پاک فوج کا کوئیک ریسپانس یونٹ بھی اسٹیڈیم میں موجود ہو گا۔اس بار ورلڈ الیون کی نسبت بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہترین استقبالیہ دیا جائے گا۔ انہیں ان کی زبان میں خوش آمدید کہا جائے گا جبکہ ہوٹل سے اسٹیڈیم تک تمام کھلاڑیوں کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔”ہم سنہالیز زبان میں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ پہلا استقبالیہ ائیرپورٹ پر دیا جائے گا جبکہ ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک تمام راستوں پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر سمیر احمد کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم میں دیگر مقامات پر 20 ایمبولینس کھڑی کی جائیں گی اور ساتھ ہی 10 موٹر بائیک ایمبولینس بھی اطراف میں موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ آگ بجھانے کے لیے 11 گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی کی جائیں گی جس کے لیے 20 موبائل ریسکیو پوسٹس بنائی جارہی ہیں جبکہ 20 بیڈز کا عارضی اسپتال ہاکی اسٹیڈیم میں قائم کردیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv