تازہ تر ین
Ahsan Raza

دورہ لاہور کیلیے گرو’نہا اور تلکارتنے نے خوف کی دیوار گرا دی

لاہور(ویب ڈیسک) اسانکا گروسنہا منیجر اور ہشان تلکارتنے بیٹنگ کوچ کے طور پر اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے جب کہ گولیوں کی زد میں آنے والے امپائر احسن رضا اتوار کو میچ سپروائز کرنے کیلیے تیار ہیں۔سری لنکن ٹیم پر مارچ2009 میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 2 سری لنکن کرکٹرز خوف کی دیوار گرا کر ایک بار پھر پاکستان انے کیلیے تیار ہیں۔ دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی بس میں سوار اسانکا گروسنہا منیجر اور ہشان تلکارتنے بیٹنگ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے کیلیے مہمان اسکواڈ کے ساتھ ائیں گے، انتہائی ناخوشگوار واقعے میں گولیوں کی زد میں انے والے احسن رضا موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جانبر ہوئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستانی امپائر اس وقت جاری ٹیسٹ میچ میں ریزرو امپائر تھے،وہ اتوار کو کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی مقابلے کو سپروائز کرنے کیلیے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔اس تاریخی موقع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن رضا نے کہا کہ9سالہ وقفے کے بعد کسی میچ کیلیے واپس انے والے ائی لینڈرز نے خوف کی دیوار پھلانگ کر دنیا کو پاکستان کے حوالے سے بڑا مثبت پیغام دیا ہے، مہمان کرکٹرز کی امد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اہم قدم ثابت ہوگی،انھوں نے کہا کہ لاہور میں ہی سری لنکن ٹیم کے میچ میں امپائرنگ کا موقع ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔دوسری جانب شائقین میں ”چاچا کرکٹ“ کے نام سے بیحد مقبول صوفی عبدالجلیل دنیا بھر میں پاکستانی کرکٹرز کے حوصلہ افزائی کیلیے موجود ہوتے ہیں،سری لنکن ٹیم پر حملہ ہوا تو وہ قذافی اسٹیڈیم کی جانب گامزن تھے،انھوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی دوبارہ پاکستان امد بڑی خوشی کی بات ہے، میں مہمان کرکٹرز کو خوش امدید کہنے کیلیے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گا، جو کچھ ہوا وہ ماضی کا حصہ بن چکا، یہ میچ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی نئی شروعات ہو گی اور ہم سب اس مقصد کیلیے متحد ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv