تازہ تر ین
bilawal

ہمیں ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے اب انکی باقیات کو شکست دیں گے، جب بھی آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوںگے عوام صرف پیپلز پارٹی کے امیدوار کو منتخب کریں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط اور عوام کو بااختیار بنانے کیلئے کام کیا،سابق صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ شہید بے نظیر بھٹوکے کئےہوئے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے صوبہ گلگت بلتستان بنایا، اس سے قبل وفاقی وزیر امور کشمیر وا ئسرائے بن کر گلگت بلتستان کے عوام پر حکومت کرتے تھے، اب گلگت بلتستان کا اپنا گورنر، اسمبلی ، وزیر اعلیٰ اور کابینہ موجود ہے۔وہ جمعرات کو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری اور صدر پی پی پی گلگت بلتستان امجد حسین بھی موجود تھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس ضرورت پر زور دیا جب ملک میں عام انتخابات ہوں تو گلگت بلتستان کے انتخابات بھی ہوں اس سے وفاق مزید مضبوط ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آپ نے حال ہی میں صوبائی اسمبلی کی نشست جیت کر یہ پیغام دیا ہے جب بھی آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوںگے عوام صرف پیپلز پارٹی کے امیدوار کو منتخب کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ سب میرے سفیر ہیں، آپ نوجوانوں،بزرگوں،ماﺅں بہنوں،طالب علموں،محنت کشوں، وکلائ،کسانوں اور دانشوروں کو پیغام پہنچائیں کہ بلاول بھٹو زرداری آپ کو کبھی بھی مایوس نہیں کریگا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلز پارٹی کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے اب ان کی باقیات کو شکست دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv