تازہ تر ین
police (3)

پولیس کے کرپٹ افسران کرکٹ گھڑ ریس سے کتنا کمانے لگے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ پولیس کے کرپٹ افسران کی زیرسرپرستی بھارتی اور پاکستانی جواریوں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اپنا منظم نیٹ ورک قائم کر رکھاہے۔ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور لسانی جماعتوں کے ذریعے کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی سازشیں بے نقاب ہونے کے بعد بھی جواریوں کی آڑ میں بھارتی خفیہ اداروں کی پاکستان میں رسائی اور روابط کے لئے کھلنے والے ایک اور راستے کو وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ نے مکمل طور پر نظرانداز کر رکھکنا ہے تو دوسری جانب مخصوص پولیس افسران کی زیرسرپرستی اربوں روپے کے کھیلے جانے والے جوئے سے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اللہ ڈینو خواجہ پراسرار انداز میں لاعلم دکھائی دیتے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق بھارتی کنکشن رکھنے والے بڑے جواری مخصوص پولیس افسران کے رابطے میں بتائے جاتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف بھی ہوا ہے ہ اس وقت کراچی سمیت سندھ بھر میں150 سے زائد بکیوں میں سے 10 براہ راست بھارتی کنکشن رکھتے ہیں۔ بکیوں کو سی ٹی ڈی‘ اے وی سی سی‘ کرائم برانچ سمیت پولیس کے دیگر گیارہ شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مخصوص افسران و اہلکار کے دو دھڑے چلا رہے ہیں۔ جن میں ایک کے پاس 75 دوسرے کے حصے میں 25 فیصد بکی ہیں اور مجموعی طور پر بکیوں سے ماہانہ دس سے بارہ کروڑ روپے بھتہ افسران کو حاصل ہوتے ہیں جسے جمع کرنے کی ذمہ داری طارق عرف پی ٹی سی ایل کے سپرد بتائی گئی ہے‘ جو بدنام زمانہ وسیم بیٹر کے خاص کارندوں میں شمار کیا جاتا ہے اور وسیم بیٹر کراچی‘ گھاس منڈی پر چلنے والے جوئے کا اڈا بند ہونے کے بعد سے منظرعام پر نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق کرایچ میں تقریباً 100 حیدرآباد میں 8 سے زائد نواب شاہ میں پانچ جبکہ گھوٹکی اور کندھ کوٹ کے بیس بکیوں میں زیادہ تر بھارتی کنکشن رکھتے ہیں جنہوں نے کروڑوں روپے کا جوا¿ کھیلنے کے لئے کراچ یمیں اپنے ایجنٹ بکی بنا رکھے ہیں۔ کرکٹ گھوڑے کی ریس‘ گھوڑی چرخہ‘ 21 کاری اور مختلف طریقوں سے کھیلے جانے والے جوئے میں زیادہ بڑی رقم کرکٹ پر لگائی جاتی ہے۔ بکیوں کے بادشاہوں میں شمار کئے جانے والوں میں خالد کے کے عرف یوسف افغانی‘ حنیف‘ فرحان دبئی اور کراچی سے کام چلا رہے ہیں جبکہ فیصل آباد بافیلہ ڈیفنس‘ ندیم جمائی‘ راجہ‘ آصف صمد‘ شیزان روبی کا شمار بھی بڑے بکیوں میں ہوتا ہے جن میں ساجد بھی شامل تھا جو چند روز قبل گرفتار ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ ڈالمیا کے ایک بنگلہ میں فاروق مرچنٹ رمی چلانے کے ساتھ ڈیفنس میں بکی کا کام بھی کررہے ہیں جبکہ درمیانے درجے کا کام کرنے والے بکیوں میں فرحان جوڑیا‘ کامل استاد سولجر بازار‘ فیضان‘ بھتیجا سبزی منڈی‘ فیصل بابا‘ جمشید روڈ‘ عدنان عرف 70/80 یعقوب سندھی نے ناظم آباد کاٹھیا واڑی محلے میں جوڑے کا اڈا قائم کر رکھا ہے جہاں زیادہ تر چرخہ اور سنگ پتہ جہ کہ اندر باہر کے نام سے کھیلا جاتا ہے اس کے علاوہ اناکھارادر‘ عدنان کھڈا مارکیص عادل عرف پرنس اور اس کا ساتھی وقاص پرنس‘ رشید بنگالی‘ عبید‘ قادر اے کیو اور ارشاد بھی بکیوں میں شامل ہیں۔ کراچی میں آکڑے کے نمبر ون بکی میں عامر کا شمار کیا جاتاہے اور رمضان کے اڈے سے اکبر کی گھڑی کا جوا¿ روزانہ تین مرتبہ چلتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سندھ پولیس ثناءاللہ عباسی اگر درست انداز میں چھان بیان کرائیں تو انہیں معلوم ہوسکے گاکہ بکیوں سے پولیس افسران کے لئے بیٹ جمع کرانے والے طارق عرف پی ٹی سی ایل کے خلاف مقدمہ درج ہے جبکہ کالعدم جماعتوں کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ملازمت سے برخاست کئے جانے والے انسپکٹر علی رضا بھی بکیوں کے اس خفیہ نیٹ ورک میں شامل بتائے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خفیہ دھندے سے کمائے جانے والے اربوں روپے سے خطیر آمدنی بھارتی خفیہ ادارے ”را“ کو حاصل ہوتی ہے اور پھر یہی رقم پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv