غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے انوکھا منصوبہ

مکہ مکرمہ(خصوصی رپورٹ)مکہ کے علاقہ قوم الجودمیں قائم فیکٹری کے درجنوں کاریگر وں نے ہر سال غلاف بنانے میں اپنی زندگیوں کا ایک طویل عرصہ گزار دیا اور وہ جلد ہی ریٹائر ہونے والے ہیں،اسلئے انکی جگہ لینے کیلئے نئی نسل کو تربیت دینے کا سوچا جا رہا ہے ،اس فیکٹری میں درجنوں کاریگر جن کی عمریں 40 اور 50 سال کے درمیان ہیں،خانہ کعبہ کے لیے سیاہ کپڑے کا غلاف تیار کرتے ہیں جس پر سونے کے تاروں سے قرآنی آیات کندہ کی جاتی ہیں،یہ غلاف جو کسوہ کہلاتا ہے ، ریشم اور روئی سے تیار کیا جاتا ہے ،ہر سال ایک نیا غلاف تیار کیا جاتا ہے اور حج کے موقع پر پرانا اتار کر اسکی جگہ نیا غلاف لگا دیا جاتا ہے ،اس سال یہ غلاف30 اگست بدھ کے روز تبدیل کیا جا رہا ہے ،فیکٹری کے جنرل منیجر محمد بن عبداللہ نے بتایا کہ شاہ سلمان نے فیکٹری میں نصب پرانی مشینوں کی جگہ نئی اور جدید مشینیں لگانے کاحکم دیاہے ،موجودہ مشینیں 30 سال پہلے لگائی گئی تھیں،اسی طرح سعودی فرما نروا نے نئے کارکن بھرتی کرنے اور انہیں تربیت دینے کے بھی احکامات جاری کردئیے ۔ 1962 ءتک خانہ کعبہ کا غلاف مصر میں تیار کیا جاتا تھا،اس دور میں غلاف کیلئے سرخ، سبز یا سفید رنگ کا کپڑا بھی استعمال کیا جاتا رہا لیکن اسکے بعد سے غلاف کیلئے ہمیشہ کالے رنگ کے خصوصی کپڑے پر ہی سونے کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جا رہی ہیں،غلاف کی تیاری میں تقریباً 670 کلوگرام ریشم استعمال ہوتا ہے جسے اٹلی سے منگوایا جاتا ہے جبکہ سونے اور چاندی کے تارجرمنی سے آتے ہیں،غلاف کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ تک ہوتی ہے جبکہ اسکی تیاری پر ہر سال تقریباً 60 لاکھ ڈالر لاگت آتی ہے ،پرانے غلاف کو خانہ کعبہ سے اتارنے کے بعد ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اہم شخصیات اور مذہبی تنظیموں میں تبرک کے طور پر بانٹ دیا جاتا ہے ،اس سال کا غلاف کعبہ تیار ہو چکا ہے ا ور کاریگر اب اگلے سال کے غلاف پر کام کررہے ہیں۔

مناسک حج شروع, منیٰ میں آہ زاری سے استغفار

لاہور، منیٰ (وقائع نگار)فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان عظیم اجتماعی عبادت حج کے لیے جمع ہیں اوروہ منیٰ پہنچ گئے ہیں۔بدھ کو8ذ الحج مناسکِ حج کا پہلا دن تھا ، عازمین غسل کرکے اور احرام باندھ کر حج کی نیت کر کے تلبیہ کہتے ہوئے منی روانہ ہوئے جہاں انہوں نے رات بسر کی ، عازمین نے ظہر، عصر، مغرب، عشا اور فجر کی نماز منیٰ میں ادا کی ۔9 ذی الحج کا سورج طلوع ہونے کے بعد(آج ) عازمین عرفات روانہ ہوں گے وہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا جس کے بعد حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں قصرکرکے اداکریں گے۔حجاج کرام سورج غروب ہونے تک اللہ تعالیٰ کا ذکر اور دعاواستغفار میں مصروف رہیں گے اور سورج غروب ہونے کے بعد مزدلفہ روانہ ہوں گے، مغرب اورعشا کی نمازیں مزدلفہ پہنچ کر اداکریں گے اور پھر نماز فجر تک وہیں رات بسرکریں گے۔10 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک حجاج ذکرالہی اور دعا میں مصروف رہیں گے اور پھرشیطان وکنکریاں مارنے جائیں گے۔رمی کے بعد قربانی کی جائے گی جس کے بعد مرد اپنا سر منڈائیں گے اور خواتین اپنے تھوڑے سے بال کٹوائیں گی پھر حجاج طواف زیارت ے لیے مکہ روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی تاریخ کے1430 ویں حج کے مناسک بدھ سے شروع ہوگئے۔فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج منی روانہ ہو ئے ۔ حجاج آج جمعرات کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات پہنچیں گے، میدان عرفات میں نماز ظہر اور عصرایک ساتھ ادا کرنے اور مسجد نمرہ میں سعودی مفتی اعظم کا خطبہ حج سننے کے بعد عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں اللہ رب العزت کے حضور حجاج کرام ذکر و تسبیح کیساتھ خصوصی دعائیں کرینگے، نماز مغرب سے قبل میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے،20لاکھ عازمین میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہونگے اور وہاں پہنچ کرمغرب اور عشا کی نماز ایک ساتھ ادا کرینگے۔حجاج رات کھلے آسمان تلے قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منی میں اپنے اپنے خیموں میں جائیں گے اور قربانی کرنے کے بعد بال منڈ وائیں گے، پہلے دن شیطانوں کوکنکریاں مارنے کے بعد حجاج مکتہ المکرمہ جا کر مسجد الحرام میں طواف زیارت کرسکتے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں مارنا حج کارکن اعظم ہے اور تینوں دن منی میں رات کا ایک خاص پہر گزارنا تمام عازمین حج پر واجب ہے، تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد تمام حاجی مستقل طور پر منی سے مکہ مکرمہ روانہ ہونگے، اس طرح مناسک حج کی تکمیل ہو جائیگی۔سعودی ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ بریگیڈیئر جنرل سلیمان الیحیی نے بتایا اب تک 17 لاکھ 35 ہزار391 عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے، جعل سازی کے 64 کیسز ریکارڈ کیے۔ سعودیہ کے دیگر شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کومکہ مکرمہ جانے کیلئے 73 ہزار 488 پرمٹ جاری کیے تاہم امسال عازمین حج میں انڈونیشیا 2 لاکھ، 21 ہزارعازمین کے ساتھ پہلے اور پاکستان 1 لاکھ 79 ہزار 200 کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج گھر پہنچ گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی منگل کے روز پی آئی سی میں انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔ پی آئی سی کی انتظامیہ نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی گھر روانگی سے انہیں نئی ایمر جنسی کا دورہ بھی کرایا ۔ڈاکٹرز نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چند روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

حج انتظامات پھر فلاپ ،عازمین حج کیساتھ ائیرپورٹ پر افسوس ناک سلوک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت مذہبی امور ایک بار پھر حج انتظامات کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ پاکستانی عازمین کومنی لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کی گئی ۔ عازمین چوبیس گھنٹوں سے زائد مکہ ائیرپورٹ پر بے یار و مدد گار موجودرہے۔ نجی ٹی وی کوموصول ہونےوالی ویڈیومیں پاکستانی عازمین نے بتایاکہ ہیں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت منی جانے پر مجبورہیں ۔ عازمین کا کہناتھاکہ کئی بارٹرانسپورٹ کا پوچھا مگرکوئی درست معلومات نہیں دے رہا۔ اس پریشانی کےباعث 24 گھنٹوں سے زائد مکہ ائیرپورٹ پرپاکستانی عازمین موجود رہے جس پر عازمین نے وزارت مذہبی اُمور کیخلاف شدید احتجاج کیا اور کہا کہ ایسے ایونٹ میں کوتاہی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔حج انتظامات فلاپ

پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے کیس کا بڑا فیصلہ ،تہلکہ خیز خبر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔پراسیکیوٹر ایف آئی اے اور ملزمان کے وکلاءکے حتمی دلائل مکمل ہونے پر دس سالہ پرانے کیس فیصلہ محفوظ کر کے سماعت آج 31اگست تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔بدھ کے روز جب عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو ملزم اعتزاز شاہ کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کی تفتیش نقائص سے بھر پور ہے،اس تفتیش میں کسی ملزم سے نہیں پوچھا گیا کہ اسے کب گرفتار کیا گیا،اسماعیل نامی شخص جس کو چالان میں آپریٹر ظاہر کیا عدالت سے ہی بھاگ گیا۔پولیس نے بتایا کہ اسماعیل آپریٹر نے بیت اللہ محسود کی فون کال ٹیپ کی تھی،ملزم اعتزاز شاہ کو فدائی حملہ آور بنا دیا گیاجس مدرسے سے اسکی ٹریننگ بتائی گئی اس مدرسے کے افراد کو شامل تفتیش ہی نہیں کیا گیا ، راولپنڈی ایف آئی کے پراسیکوٹر چوہدری اظہر نے اپنے دلائل میں کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کی تاریخوں تضاد میں ہے تو یہ غلطی پولیس کی ہے ایف آئی اے کی نہیں، حملہ گاڑی کے باہر سے ہوا تو ہم گاڑی میں بیٹھے افراد سے تفتیش کیوں کرتے،پراسیکیوٹر کے دلائل پر ملزمان کے وکلاءنے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پراسیکیوٹر تمام گواہان کے بیانات پڑھیں گئے تو ہم بھی تیاری کر لیںجس پر فاضل جج نے کہا ہے کہ آپ جلدی سے اپنے دلائل مکمل کریں۔بعد ازاں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج جمعرات کو فیصلہ ہو جائے گا عید سے پہلے جج نے فیصلہ کا کہا تھا،عدالت نے اڈیالہ جیل میں ہی فیصلہ سنانا ہے،بےنظیر کے قافلہ میں بیک اپ کار والی گاڑی میں بابر اعوان و دیگر شریک تھے۔تفتیش ایف آئی اے کے پاس آئی تو وہ گاڑی زرداری ہاو¿س کی نکلی اوروہ گاڑی فرحت اللہ بابر کے کنٹرول میں تھی ۔سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری معاف ہوئی تھی اس کو القاعدہ سے خطرہ تھا،ان کے وکیل پیش ہوتے رہے وہ بیرون ملک چلا گیا،وفاقی حکومت کا اپنا معاملہ ہے مشرف بیرون ملک کیسے گیا،چار پنجاب پولیس اور تین ایف آئی اے نے چالان پیش کیے تھے،اے ٹی سی کے تحت سیکشن کلاز موجود ہے تفتیشی آفیسر وقوعہ کی جگہ کو کارڈن کرے گا، انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے سے پہلے تفتیش شروع نہیں ہوتی،مقدمہ 8 بج کر بیس منٹ پر درج ہوا۔کرائم سین مقدمہ سے دو گھنٹے پہلے ہی دھو دیا گیا تھا ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم گئی تو نالہ سے گولی کا خول ملا،ہر ملزم کے خلاف مضبوط ٹھوس شہادتیں موجود ہیں،سعود عزیز سہولت کار ہے اس نے بےنظیر بھٹو کو سیکورٹی نہیں دی،عبد الرحمن ڈرائیور کے علاوہ سب سے تفتیش کی گئی خالد شہنشاہ گاڑی میں موجود نہیں تھا،121 گواہان تھے صرف 68 پیش کیے گئے جن کے بیانات قلمبند کیے گئے، سعود عزیز کے وکیل راجہ غنیم عبیرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر کے پوسٹمارٹم کروانے کی ذمہ داری سعود عزیز پر نہیں ہوتی۔ واجد ضیاءممبر جے آئی ٹی نے تفتیش کرنی تھی کی پوسٹمارٹم کیوں نہیں ہوا۔ واجد ضیاءنے عدالت میں بتایا کہ سعود عزیز کے مطابق تمام تر پوسٹمارٹم کے انتظامات مکمل تھے۔زرداری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بینظیر کی لاش کی بے حرمتی نہیں ہونے دونگا۔6 ملزمان سابق سی پی او سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد، شیر زمان، رفاقت، حسنین، عبدالرشید کے وکلا ملک رفیق، راجا غنیم عابر، ملک جواد خالد نے حتمی دلائل مکمل کر لیے، 7 ویں ملزم اعتزاز شاہ کے وکیل نصیر تنولی ایڈووکیٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حتمی دلائل پیش کئے۔فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے جس سماعت کے دوران 6جج تبدیل ہوئے ۔استغاثہ نے بےنظیر بھٹو قتل کیس میں 7 چالان جمع کرائے،141 گواہوں میں سے 67 کے بیانات قلمبند کر کے جرح کی گئی، بیت اللہ محسود سمیت اس کیس کے اہم ملزمان پہلے ہی مارے جا چکے ہیں۔اس کیس میں پرویز مشرف بیرون ملک ہونے کے باعث اشتہاری ملزم ہیں،سابق صدر پرویز مشرف کا کیس الگ کر دیا گیا ہے۔امریکی صحافی مارک سیگل پرویز مشرف کے خلاف ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔گرفتار 5 ملزمان کے وکلا نے پرویز مشرف کا کیس الگ کرنے پر اعتراض کیا ہے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کو 3 مئی 2013 کو قتل کر دیا گیا تھا۔

شیر کی دھاڑ سے کھلا ڑ ی اور مداری سب بھاگ جائے گے

لاہور (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ 17ستمبر کو لاہور میں شیر دھاڑے گا تو کھلاڑی اور مداری میدان سے بھاگ جائیں گے۔ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے سازشی عناصر کو جواب دیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب انہوں نے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کریم پارک میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام سازشی عناصر کو بتا دیں کہ نوازشریف دلوں میں بستے ہیں۔ 4سال سے آپ کے ووٹ کو کمزور کیا جا رہا ہے‘ اب ان کا کڑا احتساب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موٹرویز کا جال نوازشریف نے بچھایا‘ سی پیک اور ملک میں امن کا کریڈٹ بھی نوازشریف کو جاتا ہے۔ واضح رہے مریم نواز این اے 120کے ضمنی انتخاب میں اپنی والدہ بیگم نواز کی علالت کے باعث انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

کینسر میں مبتلا خاتون بارے دلچسپ خبر

لاہور(خصوصی رپورٹ)کینسر کے مرض میں مبتلا ایک امریکی خاتون نے کچھ سال قبل ایک پرندے کی جان بچائی جسکے بعد وہ پرندہ روزانہ اس خاتون سے ملنے آتا ہے۔جنوبی فلوریڈا کی 47 سالہ ڈینا تھیسن نے بتایا انہیں کچھ سال قبل اپنے گھر کے گارڈن سے ایک پرندہ زخمی حالت میں ملاتھا وہ اس پرندے کو لے آئیں اور اس کی دیکھ بھال شروع کردی۔ ان کا کہنا تھا اس پرندے کے ساتھ ان کا دن اچھا گزرنے لگا وہ سارا دن اسے اپنے ساتھ ر کھتیں ، اسے دانا کھلاتیں اورنہلاتیں ۔ایک مہینے کے بعد جب وہ اڑنے کے قابل ہوا تو ڈینا نے اسے آزاد کردیا لیکن اس کی محبت کا یہ عالم ہے کہ وہ آزاد ہوکر بھی ڈینا سے دور نہیں جاسکا اور ہر روزدن میں کم از کم 15سے 20بار اس سے ملنے آتاہے ۔

نئی پاکستانی فلم ”پنجاب نہیں جاﺅں گی“ کی لاہور تھیٹر میں نمائش

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے عمل میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئی پاکستانی رومانوی فلم پنجاب نہیں جاﺅنگی کی عید الالضحیٰ سے قبل لاہور کے سائن اسٹار تھیٹر میں افتتاحی نمائش منعقد کی گئی۔ ستاروں جیسی جگمگاتی تقریب میں فلم کے ستاروں سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات، دیگر صنعتوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد اور فلم کے مرکزی اسپانسر بینک الفلاح کے سینئر انتظامی عہدے داران نے شرکت کی۔ بینک الفلاح کی اسپانسر شدہ یہ فلم ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان محبت کی تکون کے گرد گھومتی ہے فلم میں شامل دیگر نمایاں فنکاروں میں احمد علی بٹ، صباءحمید، سہیل احمد، اظفر رحمٰن اور نوید شہزاد شامل ہیں۔تفریح سے بھرپور یہ فلم ملک بھر کے سینماﺅں میں عیدالالضحیٰ پر ریلیز کی جائیگی۔ اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بینک الفلاح کے چیف مارکیٹنگ آفیسر علی مستنصر نے کہا کہ” بینک الفلاح پاکستان میں جدید اختراعات کے ساتھ تخلیقی سرگرمیوں اور فنون لطیفہ کی بھرپور معاونت فراہم کرتا ہے۔ہمارے لیے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی ہمیشہ سے اہم ترجیح رہی ہے۔ بینک نے نہ صرف معروف فلم سازوں کے ساتھ تعاون کیا بلکہ بینک الفلاح کے رائزنگ ٹیلنٹ پلیٹ فارم سے بھی نئے فلم سازوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔“بینک الفلاح دیگر ذرائع کے علاوہ اپنے رائزنگ ٹیلنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے فلم، فیشن اور، جدید اختراعات اور کھیلوں کی سرپرستی اور معاونت کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔بینک کی معاونت کے نتیجے میں متعدد فلم ساز، فیشن ڈیزائنرز، موجدین اور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کرتے ہوئے اپنے کیریئر کو مضبوط بناچکے ہیں۔

ڈاکٹر قدیر خان سمیت مایہ ناز سائنسدان گوجرانوالہ کے بوڑھے لوہار کے پاس کیو ں گئے؟؟؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور شاہین میزائل کی تیاری میں آنے والی ایک بڑی رکاوٹ کو گوجرانوالہ کے ایک بوڑھے لوہار نے دور کی تھی؟ یہ رکاوٹ کیا تھی، جو دور کروانے ڈاکٹر عبدالقدیر خان خود چل کر اس لوہار کے پاس گئے تھے۔1972ءمیں پاکستان کا ایٹمی پروگرام ڈاکٹر منیر احمد خان کی سربراہی میں شروع ہوا اور پہلا کام پاکستانی سائنسدان نے ایٹمی ایندھن کی تیاری کیلئے کارآمد تابکار مواد بنانے والی مشین Gas Centrifuge (مرکز گریزہ قوت، کسی گھومنے یا چکر کھانے والے نظام میں مرکز سے دور ہٹانے والی قوت) پر تحقیق کا کام رشوع کیا۔یہ مشین مدھانی کے اصول پر کام کرتی ہے اور جیسے مدھانی دودھ میں مکھن نکالتی ہے۔ Gas Centrifugeتابکار موادکو انتہائی تیزی سے گول سلنڈر کے اندر گھما کر کارآمد اور غیر کارآمد ایٹموں کو الگ کرتی ہے۔ مشین جتنا تیز گھومے گی اتنا اچھا کام کریگی۔ ایک پاکستانی سائنسدان جی اے عالم نے اپنے طور پر 1975ءمیں Gas Centrifuge بنا کر تیس ہزار چکر فی منٹ پر گھمائی جی اے عالم نے پہلے کبھی یہ مشین نہ دیکھی تھی صرف اپنے عالم کے باعث اتنی پیچیدہ مشین بنا کر کامیابی سے چلا دی۔ اس حوالہ سے سال پہلے 1974ءمیں خلیل قریشی نامی پاکستانی ریاضی دان نے Gas Centrifuge کے مکمل ریاضی کلیہ کا حساب لگا کر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کر رہا تھا۔1975ءمیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے ایٹمی شمولیت اختیار کی اس سال انہوں نے جی اے عالم سے ملاقات کی ان کی بنائی ہوئی Gas Centrifuge دیکھی۔ پاکستان آنے سے پہلے ڈاکٹر عبدالقدیر نے ہالینڈ کی کمپنی Urenco میں کام کیا تھا۔URENCO کمپنی آج بھی موجود ہے اور دنیا بھر کے ایٹمی بجلی گھروں کو اپنے Gas Centrifuge پر مزید تحقیق کرکے کارکردگی مزید بہتر کی تھی اور یہی تجربہ ہے کہ پاکستان آئے جی اے عالم کا ڈیزائن کام کو کرتا تھا مگر فی منٹ تیس ہزار چکرکم تھے اور اس رفتار سے ایٹمی ایندھن بنانے میں بہت طویل عرصہ لگتا تھا۔ ساتھ ہی ریاضی دان خلیل قریشی کی کیلکولیشنز رہنمائی کیلئے موجود تھی اور اسے دیکھتے ہوئے حساب لگایا گیا۔ Gas Centrifugeکو کم از کم ساٹھ ہزار RPM پر گھمانا ہوگا۔ تجربات کیے گئے اور جب بھی Gas Centrifuge مشین کے اندرونی پنکھوں کو زیادہ تیز گھمایا جاتا۔ مشین ٹوٹ پھوٹ جاتی جیسے کچی روٹی کو تیز گھمایا جائے تو پہلے اس کی گولائی بڑھتی ہے اور پھر ٹوٹ پھوٹ کر بکھر جاتی ہے۔ پاکستانی Gas Centrifuge کے اندرونی پنکھوں کا یہی حال تھا۔ پاکستان کے تمام بڑے سائنسدان مسئلہ حل کرنے کیلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئے اور سب اس بات پر متفق ہوئے کہ المونیم دھات کا جو مرکب Alloy پنکھے بنانے میں استعمال ہو رہا ہے وہ کمزور ہے اس لیے نیا مرکب بنانا ہوگا، کئی مہینوں کی جدوجہد کے بعد ایک نیا المونیم مرکب بنایا گیا جو حساب کے مطابق پنکھے کی شکل میں ڈھال کر ایک منٹ میں ساٹھ ہزار بار گول گھمایا جائے تو نہیں ٹوٹے گا۔ نئی Gas Centrifuge بنائی گئی جس کے اندر کے پنکھے اس نئے المونیم مرکب سے بنائے گئے اور جب تجرباتی طور پر مشین چلائی گئی تو کچھ دنوں تک تو کچھ نہ ہوا مگر کچھ دن مسلسل چلنے کے بعد یہ مشین بھی پہلے والے ڈیزائن کی طرح زور برداشت نہ کرپائی اور ٹوٹ پھوٹ گئی، سب سائنسدان حیران رہ گئے کیونکہ حساب کے مطابق ایسا ہونا ناممکن تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر جو خود دھاتوں کے ماہر تھے وہ بھی حیران رہ گئے کہ اتنے مضبوط دھات کیسے ٹوٹ گئی اور سائنسدانوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔ مسئلہ وقت کا تھا بھارت 1974ءمیں ایٹمی دھماکے کر چکا تھا اور اس کے سال بعد کوشش کے باوجود ہماری ایٹمی ایندھن بنانے والی Gas Centrifuge کو مسائل درپیش تھے، مسئلہ جل حل کرنے والا تھا، اجلاس میں پاکستانی ریاضی دان، دھاتوں کے ماہر اور ایٹممی سائنسدان سب شریک تھے اور سب مشین کے نقشے، کیلکولیشن، دھاتی مرکب اور ہر چند کا جائزہ لیا مگر مسئلہ حل نہ ہوا، اجلاس میں موجود چند افراد نے ایک عجیب بات کہہ ڈالی پہلے مثال دی کہ جس طرح لاعلاج مریض کو جب ڈاکٹر کی دوائی سے آرام نہیں آتا تو وہ حکیم، نجومی، عامل یا کسی اور کے پاس جانے سے بھی گریز نہیں کرتا، اسی طرح ہمیں گوجرانوالہ کے ایک لوہار کا پتہ ہے جو جدی پشتی لوہار ہے اور دھات کے ہر کام میں ماہر ہے، کچھ تذبذب کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ رازداری رکھتے ہوئے ڈاکٹر قدیر اور چند دوسرے سائنسدان خود لوہار کے پاس جائیں گے اگلے دن ڈاکٹر عبدالقدیر چند ساتھیوں کے ہمراہ لوہار کے پاس پہنچ گئے۔ ورکشاپ میں پہنچ کر بوڑھے لوہار جو کام کر رہا تھا اس کے کام ختم کرنے کا انتظار کیا گیا۔ جب لوہار فارغ ہوا تو اس نے پہلا سوال کیا۔ صاحب کیا درانتیاں بنوانے آئے ہو، فصلوں کی کٹائی کی وجہ سے آج کل ہم درانتیاں خوب فروخت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر قدیر نے اپنا تعارف کرایا مگر اسے کچھ سمجھ نہ آیا اور نہ ہی اسے ایٹمی پروگرام کا پتہ چلا۔ صاحب اصل مسئلہ بتاﺅ میں مجھے صرف یہ سمجھ آئی ہے کہ آپ نے کوئی مشین بنوانی ہے۔ لوہار نے معصومیت سے کہا ڈاکٹر قدیر نے اسے آسان الفاظ میں سمجھایا کہ ہم ایک پنکھا بنانا چاہتے ہیں جو ہلکا ہو اور تیز گھومے۔ لوہار نے پوچھا جیسا کچھ گاڑیوں کے انجن میں لگا ہوتا ہے وہ میں نے ایک گاہک کیلئے بنائے تھے، دھات بھی خود بنائی تھی اور میرا پنکھا آج بھی چلتا ہے۔ڈاکٹر قدیر سمجھ گئے Turbo Charger کی بات کررہاہے جس میں پنکھا لگتا ہے جو منٹ میں ایک لاکھ بار گھومتا ہے مگر چند منٹوں کیلئے Gas Centrifuge کے پنکھے اسی رفتار سے کئی مہینے مسلسل گھومتے ہیں۔ لوہار نے مزید تفصیل پوچھی جو اسے بتائی گئی لوہار تھوڑا سوچ کر بولا کہ مجھے اپنی بھٹی پر لے چلو جہاں آپ پنکھا بناتے ہو، مسئلہ میں وہاں سمجھوں گا اور امید ہے حل بھی بتادوں گا۔ لوہار کو اس دن اٹامک انرجی کمیشن لایا گیا۔ لوہار نے کہا پہلے بنائے گئے پنکھے دکھائے جائیں۔ ایک نمونہ اسے دیا گیا۔ لوہار نے نمونے کو غور دیکھا پھر ہتھوڑی سے ہلکا سا ٹھوکا اور آواز سنی اور ہلکا سا مسکرایا۔ بولا صاحب مسئلہ سمجھ آ گیا ہے اب آپ میرے سامنے ایک پنکھے کی اسی طرح سانچے میں ڈھلائی کریں جسے آپ کرتے ہیں، شام کا وقت ہو چکا تھا اور عملہ کو اپنے اپنے گھرجانا تھا۔ مگر اس دلچسپ صورتحال کو دیکھنے کیلئے عملہ رک گیا، دھاتی مرکب کو بھٹی میں ڈال کر پگھلایا گیا اور لوہار کے سامنے سانچے میں ڈالا گیا، لوہار کھڑا دیکھتا رہا پھر بولا صاحب مسئلہ یہی ہے کہ آپ سانچے میں دھات بہت آہستہ آہستہ ڈال رہے ہیں۔ سانچے میں پہلے جانے والی دھات ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور پیچھے آنے والی نسبتاً گرم دھات اس کے ساتھ جڑ نہیں پا رہی ہے اور آپ کا پنکھا اسی لئے کمزور بن رہا ہے۔ سانچے میں ڈھلائی تیز کرو مسئلہ حل ہو جائے گا۔ پنکھے کی آواز سن کر ہی مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کے اندر ڈھانچہ درست نہیں۔ ڈاکٹر قدیر اور وہاں موجود تمام انجینئر لوہار کی مہارت دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اگلے دن Flow rate کا دوبارہ سے حساب لگایا گیا اور جیسا لوہارنے کہا تھا اس کیلکولیشن میں غلطیاں پائی گئیں اور پھر تیز ڈھلائی سے بنے پنکھے جب چلائے گئے تو پہلے ساٹھ ہزار چکر فی منٹ پر کئی دن گھمائے گئے جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہوئے، پنکھے کی مضبوطی دیکھ کر پھر انہیں 80 ہزار چکر فی منٹ پر چلایا گیا جو بغیر نقصان چلتے رہے اور یوں پاکستان کی پہلی Gas Centrifuge کا حتمی نقشہ بنا کر بڑے پیمانے پر پیداوار شروع ہوئی۔ اس مشین کا سرکاری نام P-1 تھا مگر انجینئرز نے لوہار کی یاد میں اس مشین کو بابے کی مشین کہا، اور بعد میں اس میں مزید بہتری لا کر رفتار اور بڑھائی گئی اور آج کی P-4 دو لاکھ چکر فی منٹ پہ گھومتی ہے۔

گرومیت سنگھ کے بعد ایک اور گرو کا شرمناک اقدام

ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز بھارتی گروگرمیت رام سنگھ کو دو خواتین کو عصمت دری کرنے پر بھارتی عدالت نے بیس سال کی قید سنا دی گئی جس کے بعد بھارتی ریاست پٹیالہ میں اس کے پیروکاروں نے تباہی مچا دی جس کی وجہ سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کروڑوں کی املاک کو نقصان جلا دیا گیا تھا۔ تاہم اب گرمیت سنگھ کی طرح بھارتی میڈیا میں ایک اور گرو کو چرچا ہونا شروع ہو گیا ہے مگر اس بار گرو کوئی مرد نہیں بلکہ ایک خاتون ہے۔ لاکھوں ہندوﺅں کی روحانی پیشوا رادھے ماں ممبئی میں پیدا ہوئی اصل نام سکھ ویندر کور ہے رادھے ماں نے اپنے آپ کو گاڈیس کا خطاب دیا لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق رادھے ماں خواتین جنسی طور پر ہراساں کرتی رہی ہے۔ بالی وڈ انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت ڈولی باندرا نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ رادھے ماں نے اس کےساتھ بھی غیر اخلاقی حرکات کرنے کی کوشش اس کے علاوہ سینکڑوں لڑکوں کے ساتھ بھی تعلقات بھی ہیں ڈولی باندرے نے رادھے ماں کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے۔ واضح رہے کہ رادھے ماں کے درشن اورملنے والوں میں بالی وڈ انڈسٹری کے بڑے ستارے بھی شامل ہیں۔ تاہم ابھی تک دوسرے کسی فلمی ستارے نے ڈولی کے الزامات کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب دیکھنا یہ ہے کہ رادھے ماں کے ساتھ بھی ایسا سلوک ہو گا جیسا گرو میتر رام سنگھ کے ساتھ ہوا یہ وقت ہی بتائے گا۔

ارکان اسمبلی کا فون نہ اُٹھانے والوں کیخلاف کاروائی باڑے بڑی خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) ارکان اسمبلی کا فون نہ اٹھانے اور کال بیک نہ کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے تمام افسروں کو خبردار کردیا۔ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے شکایات کی تھی کہ بیوروکریٹس ان کے فون ہی نہیں اٹھاتے‘ جس کی وجہ سے مسائل حل نہیں ہوپاتے۔ کیبنٹ ونگ نے بیوروکریسی کو خبردار کیا کہ سرکاری محکموں کے افسر ارکان اسمبلی کا فون اٹھائیں یا پھر انہیں کال بیک کریں بصورت دیگر کارروائی ہوگی۔

منہ بولی بیٹی سے ناجائز تعلقات ،رام رحیم سنگھ کے شرمناک کرتوتوں کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2 خواتین سے زیادتی کے جرم میں 20 سال کیلئے قید کی سزا پانے والے نام نہاد مذہبی رہنما رام رحیم کی اس خفیہ گفا غار کی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں اور اس میں پرتعیش چیزیں اور اس کا شاہانہ طرز زندگی دیکھ کر ہی بھارتیوں کے سینوں پر سانپ لوٹ گیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے نے نہ صرف اس کے ڈیرے سچا سودا میں واقعہ خفیہ غار میں موجود کمرے کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں بلکہ ان کی مہنگی ترین گاڑیاں بھی دکھائی ہیں جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کس قدر امیر کبیر شخص تھا اور کیسے لوگوں کے پیسوں پر عیش کر رہا تھا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کا ایک کلپ ملاحظہ کریں۔ دریں اثنا اس سے پہلے گرو رام سنگھ کے داماد شواس گپتا نے اپنے سسر پر انتہائی شرمناک الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابارام کے اپنی منہ بولی بیٹی اور میری بوی پریانکا تینجا عرف ہنی پریت سے ناجائز تعلقات تھے جبکہ وہ جیل میں بھی اپنے ساتھ اپنی اس منہ بولی بھی اپنے ساتھ اپنی اس منہ بولی بیٹی اور میری بیوی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا جبکہ پولیس کے انکار پر اس نے اعلیٰ جیل افسران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپ کے جرم میں 20 سال قید کی سزا پانے والے گرو رام رحیم سنگھ کے بارے نت نئے شرمناک انکشاف ہوا ہے۔ اب بابا رام کے داماد نے اپنے سسر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رام کے اپنی منہ بولی بیٹی پریانکا عرف ہنی پریت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور ایک مرتبہ میں نے ان دونوں باپ بیٹی کو انتہائی شرمناک حالت میں بابا گرو رام کے ذاتی بیڈ روم میں رنگے ہاتھوں بھی پکڑا تھا لیکن بابا رام نے اس بات کے بارے میں کسی کے ساتھ ذکر کرنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں نے اس بات کا کسی سے بھی ذکر کیا تو وہ دوسرے ہی لمحے مجھے مروا دے گا۔ وشواس گپتا کا کہنا تھا کہ بابا گرو رام کے میری بیوی کے ساتھ میری شادی سے پہلے ہی ناجائز تعلقات تھے اور انہی ناجائز تعلقات کو چھپانے کیلئے اس نے ہنی پریت کو سب کے سامنے اپنی منہ بولی بیٹی قرار دیا تھا تاکہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک سکے۔

گلوکار فاخر محمود نے عیدالاضحی کے شو کیلئے پشتو گیت تیار کرلیا

کراچی (شوبز ڈیسک )بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار فاخر محمود نے عید الاضحی کے شو کیلئے پشتو گیت تیار کرلیا ، یہ گیت وہ میوزک شوز کے پروڈیوسر امجد حسین شاہ کے پیش کئے جانیوالے ٹاک شو سلیبرٹی لاﺅنج میں گاتے ہوئے نظر آئینگے ۔شو کی میزبانی عاصم یار ٹوانہ اور شرمین علی سر انجام دینگے جبکہ مہمانوں میں فاخر محمود ، ماڈل و اداکارہ طوبی صدیقی ، سنیتا مارشل ، زارا انور ، عباس ، احد رضا میر ، بلال خان ، ژالے سرحدی ، کبری خان ، فرزین ، روز میری اور دیگر شخصیات شامل ہوں گی ۔ شو کو پروڈیوسرز محمد امین میمن اور محمد شجاعت اللہ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے ۔