تازہ تر ین

شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی بارے شیخ رشید احمد کے اعتراضات مسترد

اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کے بارے میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار شیخ رشید احمد کے اعتراضات کو مسترد کر دیا، وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کے موقع پر کوریج کےلئے میڈیا کو رسائی نہیں دی گئی، میڈیا کے نمائندوں کو سپیکر چیمبر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، مقررہ وقت سہ پہر3بجے وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سپیکر سردار ایاز صادق نے جانچ پڑتال کی، میڈیا کے نمائندوں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کے والے سے کارروائی کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطاق شیخ رشید احمد نے اپنے اعتراضات کے حق میں دستاویزی ثبوت بھی پیش کئے اور سپیکر کو شاہد خاقان عباسی کے خلاف اپنے ریفرنس سے بھی آگاہ کیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے شیخ رشید احمد کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کر دیا، عوامی مسلم لیگ کے صدر نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کا خانہ نہ ہونے پر بھی اعتراض اٹھایا، اس اعتراض کو بھی مسترد کر دیا گیا اور واضح کیا کہ آئین کے مطابق کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے جو پہلے سے موجود تھے ان میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا تاہم وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈیا کو سپیکر چیمبر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv