تازہ تر ین
imran khan

عمران خان کو جھوٹ ، منفی سیاست کے موجد کے طور پر یاد رکھا جانے کا انکشاف

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیازی صاحب نے دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے ذریعے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف گھناﺅنی سازش کی تاہم عوام نے اپنے تحاد کی طاقت سے اس سازش کو ناکام بنایا۔ باشعور عوام جھوٹ کے ماہر سیاستدان کی منفی سوچ اور انتشار پر مبنی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ بے بنیاد الزامات لگانے والے اس سیاستدان کی جماعت کو ہر الیکشن میں شکست ہوئی ہے۔ جھوٹ بولنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے سیاستدان قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ نیا پاکستان بنانے کے دعویدار یہ عناصر پرانے پاکستان کو بھی بگاڑ رہے ہیں۔ سیاست دیانت اور ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کا نام ہے۔ عوام کی خدمت سے عاری سیاستدان دشنام طرازی اور جھوٹ کے ذریعے سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والے نام نہاد سیاستدانوںکے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور باشعور عوام ملکی معیشت اور ترقی کے خلاف ہونے والی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ بیان میں وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ محمد نوازشرےف کے دورمےں پاکستان نے بے مثال ترقی کی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوںپاکستان کی تقدیر بدلتے دیکھ کر مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے۔پاکستان کی ترقی مےں رکاوٹےں ڈالنے والے ملک وقوم کے خےر خواہ نہےں۔نیازی صاحب اور ان کے ٹولے کی ملک و قوم کی ترقی کا راستہ روکنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ غریب عوام خوشحالی کے راستے میں رخنہ ڈالنے پر تحریک انصاف کی قیادت کوکبھی معاف نہیں کریں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن ) کا مشن ہے اورفلاح عامہ کے منصوبوں کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے اورگزشتہ چار برس کے دوران رکاوٹوں کے باوجود فلاح عامہ کے منصوبوں کوشفافےت اوررفتار کے ساتھ مکمل کےاگےا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جےنا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کے باعث آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہو گی۔ منفی سوچ کے حامل سیاست دان عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ہیں ۔ دھرنا پارٹی نے بار بار غریب عوام کی بدلتی قسمت کو کھوٹی کرنے کی کوشش کی۔ دھرنا پارٹی کے سربراہ کو جھوٹ، الزام تراشی اور منفی سیاست کے موجد کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اقتدار حاصل کرنے کی ہوس میں ان عناصر نے ملکی مفادات کو داﺅ پر لگا یا اور ملکی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے قرضے سیاسی بنیادوں پر معاف کرانے والوں نے غریب قوم کا حق چھینا ہے۔ غریبوں کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے والوں کی بھی تلاشی کا وقت آ گیا ہے۔ پارسائی کا دعویٰ کرنے والوں نے کروڑوں کے قرضے معاف کرائے ۔ نیازی صاحب کی اپنی صفوں میں قرضے ہڑپ کرنے والے شامل ہیں۔ قبضہ مافیا اور قرضے معاف کرانے والوں کو دائیں بائیں کھڑا کرکے احتساب کی باتیں کرنا قوم سے مذاق کے مترادف ہے۔یہ عناصر پاکستان کی قسمت کھوٹی کرنے کی سازش میں شریک رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محمد نوازشریف کا دور خدمت، شفافیت، امانت اور دیانت سے عبارت ہے اور ان کے دور میں لگنے والے منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رائے ونڈ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں، باپ اور بیٹی کے ایک ساتھ جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لودھراں میں تیزاب پلا کر خاتون کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیراعلی نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے-



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv